مرکزی کابینہ نے خواتین و اطفال کے فلاح و بہبود کی وزارت کے نابالغ کے لئے انصاف (دیکھ بھال اور بچوں کے تحفظ) بل 2015 میں ترمیم کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ بل میں بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے بچوں کے تحفظ کے انتظام کو مضبوط کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔
بل میں معاملوں کے تیزی سے نمٹارے کو یقینی بنانے اور جواب دہی بڑھانے کے لئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نابالغ کے لئے انصاف قانون کی دفعہ 61 کے تحت گود لینے کا حکم جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایم جے اکبر ہتک عزت معاملے میں پریا رمانی بری
ساتھ ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو قانون کے بہتر انداز میں عمل درآمد کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ سی ڈبلیو سی اراکین کی تقرری سے متعلق اہلیت کے معیارات کا تعارف کرنے کی بھی بات بل کی تجویز میں کہی گئی ہے۔ قانون کے مختلف التزامات پر عمل میں آنے والی دقتوں کو بھی دور کیا گیا ہے۔