ETV Bharat / bharat

CAA Protest سپریم کورٹ نے آسام کے ایم ایل اے اکھل گوگوئی کو ضمانت دی - آسام کے ایم ایل اے اکھل گوگوئی کو ضمانت

آسام سے آزاد ایم ایل اے اکھل گوگوئی کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے سی اے اے مخالف مظاہروں کے سلسلے میں ٹرائل کورٹ کی طرف سے رکھی گئی شرائط کے مطابق ٹرائل مکمل ہونے تک اکھل گوگوئی کو ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 10:49 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شہریت سے متعلق ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کرنے اور ماؤنواز تنظیموں سے روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار آسام کے سماجی کارکن اور آزاد ایم ایل اے اکھل گوگوئی کو آج ضمانت دے دی۔جسٹس وی راما سبرامنیم اور جسٹس پنکج متھل کی بنچ نے گوگوئی کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ گوگوئی کو الزامات سے بری کرنے کے حکم کو رد کرنے سے متعلق گوہاٹی ہائی کورٹ کا حکم برقرار رہے گا۔

شیو ساگر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے مسٹرگوگوئی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں اسی کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف گوگوئی کی اپیل پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 20 مارچ 2023 کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

گوگوئی سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف کافی آواز بلن کیے تھے، انہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے 9 فروری کو اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کی تھا، جس میں آسام کی ایک خصوصی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) عدالت کو ان کے (گوگوئی) کے خلاف دو میں سے ایک معاملے میں چارج طے کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں گوگوئی اور تین دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: CAA Protest Case سی اے اے مخالف احتجاج معاملہ میں اکھل گوگوئی کے خلاف دوبارہ جانچ شروع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.