مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی کھتولی کی اسمبلی سیٹ پر 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 369 بوتھوں پر پولنگ ہوگی اور اتنی ہی پولنگ پارٹیاں یہاں سے روانہ کی گئی۔ اس کے لیے 171 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ویب کاسٹنگ کی مدد سے 189 بوتھس کی نگرانی کی جائے گی۔ پولنگ میں 1624 افسران و ملازمین مصروف عمل ہیں۔ Preparations For By-elections in Khatauli
اسکے علاوہ حساس بوتھس پر تین سطحی نگرانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انتخابات میں 3 لاکھ بارہ ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ اس میں ایک پنک بوتھ اور 5 ماڈل بوتھ بنائے گئے ہیں۔ کھتولی ضمنی انتخاب کے لیے شہری علاقوں میں 56 اور دیہی علاقوں میں 313 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ کھتولی کے انتخابی میدان میں 14 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
کھتولی ضمنی انتخاب پیر کو ہوگا۔ اس انتخابات کے لیے پولنگ پارٹیاں اتوار کو ہی روانہ ہوگئیں۔ کھتولی اسمبلی سیٹ کے لیے 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ جس میں بی جے پی نے سابق ایم ایل اے وکرم سینی کی اہلیہ راج کماری سینی کو میدان میں اتارا ہے اور آر ایل ڈی نے 4 بار کے ایم ایل اے مدن بھیا کو میدان میں اتارا ہے۔ اسمبلی حلقہ کو 9 زونز، 37 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کھتولی سیٹ پر ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں سیکورٹی اور نظم و نسق کو سنبھالنے کے لیے انتظامی سطح پر افسران کی پوری فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسمبلی سیٹ کو 9 زونز اور 37 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلعی سطح کے 15 افسران سمیت 51 افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تین سپر نوڈل افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔