الیکشن کمیشن نے جمعرات کو پانچ ریاستوں کی چھ راجیہ سبھا نشستوں پر ضمنی انتخابات 4 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پڈوچیری کی ایک نشست کے لیے دو سالہ انتخابات بھی اسی دن کرائے جائیں گے۔
کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق 4 اکتوبر کو مغربی بنگال، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر کی ایک ایک نشست اور تمل ناڈو کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے ہوگی۔
ریلیز کے مطابق اس کے لیے نوٹیفکیشن 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 ستمبر ہوگی اور 27 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں۔
یہ نشستیں مسٹرمانس رنجن بھونیا (مغربی بنگال)، وشوجیت ڈیمری (آسام)، کے پی منوسامی اور آر ویتھلنگم (تمل ناڈو) اور تھاورچند گہلوت (مدھیہ پردیش) کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں جب کہ مہاراشٹر میں ایک سیٹ راجیو ساتو کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی۔
مزید پڑھیں:ضمنی انتخاب کی تاریخ کے اعلان پر بی جے پی ناخوش کیوں؟
پڈوچیری کے رکن پارلیمنٹ این گوکل کرشن کی مدت 6 اکتوبر کو پوری ہونے کی وجہ سے وہاں دو سالہ ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔
کمیشن نے بہار قانون ساز کونسل کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ نشست جے ڈی (یو) کے رہنما تنویر اختر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔