ETV Bharat / bharat

By Elections اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کو دو دو سیٹیں ملیں - چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات

ملک کی پانچ ریاستوں میں چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس نے دو دو سیٹیں جیتی ہیں جبکہ علاقائی پارٹیوں راشٹریہ لوک دل اور بیجو جنتا دل نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔BJP and Congress bag two seats each

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 10:41 PM IST

نئی دہلی: ملک کی پانچ ریاستوں میں چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس نے دو دو سیٹیں جیتی ہیں جبکہ علاقائی پارٹیوں راشٹریہ لوک دل اور بیجو جنتا دل نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔ اتر پردیش کی دو سیٹوں رام پور اور کھتولی پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ ان میں بی جے پی نے سماج وادی پارٹی سے رام پورر سیٹ چھین لی لیکن کھتولی اجیت سنگھ کی قیادت میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے پاس چلی گئی۔BJP and Congress bag two seats each

دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ ایم ایل اے کو سزا کی بنیاد پر نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ دونوں سیٹیں خالی ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات ہوئے۔ رام پور سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محمد اعظم خان کو نفرت انگیز بیان بازی کے معاملے میں تین سال کی سزا کاٹ کر اسمبلی سیٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جبکہ کھتولی سے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی نے فسادات کے ایک کیس میں جیل جانے کے بعد اسمبلی سیٹ کی رکنیت کھو دی تھی۔

رام پور میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ عرف ہنی نے ایس پی امیدوارعاصم رضا کو 34100 ووٹوں سے شکست دی۔ وہیں کھتولی میں، آر ایل ڈی کے مدن بھیا (مدن سنگھ کسانہ) نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار اور وکرم کی بیوی راج کماری سینی کو 22,165 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

بی جے پی نے بہار کی کڑھنی اسمبلی سیٹ پر بھی کامیابی حاصل کی، جہاں اس کے امیدوار کیدار پرساد گپتا نے اپنے قریبی حریف جے ڈی (یو) کے منوج کشواہا کو 3600 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مسٹر کشواہا کو حکمراں عظیم اتحاد کی حمایت حاصل تھی، جس میں جے ڈی (یو)، کانگریس اور آر جے ڈی بطور اتحادی ہیں۔

چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپور سیٹ پر کانگریس نے اپنی گرفت برقرار رکھی۔ کانگریس کی ساوتری منڈاوی نے اپنے قریبی حریف برہمانند نیتام (بی جے پی) کو 21,171 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ یہ سیٹ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 2018 میں ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔

راجستھان کی سردارشہر سیٹ پر بھی کانگریس نے اپنی بالادستی برقرار رکھی ہے۔ یہاں پارٹی کے امیدوار انیل کمار شرما نے بی جے پی کے اشوک کمار کو 26,696 ووٹوں سے شکست دی۔ اس سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے جو کانگریس ایم ایل اے بھنور لال شرما کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اوڈیشہ کی حکمراں بی جے ڈی نے بھی پدم پور سیٹ کو برقرار رکھا، جہاں اس کے امیدوار ورشا سنگھ بریہا نے اپنے قریبی بی جے پی حریف پردیپ پروہت کو 42,000 ووٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: Election Results 2022 Live Updates گجرات میں کمل کی چمک برقرار، ہماچل میں پنجہ کو ملا عوام کا ساتھ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.