ETV Bharat / bharat

جالور: بجلی کے تار سے ٹکرائی بس، آٹھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:11 AM IST

جالور میں جین زائرین سے بھری ایک بس بجلی کے تاروں کی زد میں آگئی۔ جس کے سبب بس میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار آٹھ افراد ہلاک، جبکہ 20 سے 25 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لئے جودھپور منتقل کیا گیا ہے۔

جالور: بجلی کے تار سے ٹکرائی بس، آٹھ کی موت

ریاست راجستھان کے جالور میں ایک سڑک حادثے میں تقریبا آٹھ افراد ہلاک اور 20 سے 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی رات ساڑھے دس بجے ضلع ہیڈ کوارٹر کے قریب مہیش پورہ میں جین زائرین سے بھری ایک بس راستہ بھٹک کر اور مہیش پورہ گاؤں پہنچی۔ وہاں سے واپس ہونے کے وقت بس بجلی کے تاروں کے رابطے گئی جس کے سبب بس میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار آٹھ افراد ہلاک اور 20 سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع کے بعد زخمی افراد کو مقامی افراد اور ایمبولینسز کی مدد سے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، اسی دوران انتظامی عملہ بھی اس حادثے کے بعد موقع پر پہنچ گیا اور تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق یہ جتھہ دو بسوں میں جا رہا تھا، لیکن ڈرائیور راستہ کھو گیا اور یہ بس مہیش پورہ کی طرف پہنچ گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حادثے میں کنڈکٹر مکمل طور پر جھلس گیا اور آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی، اس کے بعد بس کے اندر موجود مسافر بھی اس کی زد میں آگئے۔

جین برادری دو بسوں میں سوار نکوڈا جی اور منڈولی نگر کا دورہ کرنے کے بعد شام کے وقت جالور کے جین بورڈنگ کے قریب چائے، ناشتے کے لیے رکے تھے اس کے بعد مزید اسٹاپ کے لیے روانہ ہو گئے، لیکن اہور چوراہے سے نیویگیشن غلط سمت میں چلا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ مہیش پورہ کی طرف پہنچ گئے اور یہاں بس بجلی کے تار کی زد میں آگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.