ETV Bharat / bharat

Bunkar sammelan: بجلی بل کے مسئلے پر میرٹھ میں بنکر سمیلن کا اہتمام - Bunkar sammelan in meerut

بنکروں نے فلیٹ ریٹ پر بجلی اور دیگر مسائل پر میرٹھ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں اپنے مطالبات حکومت تک پہنچانے کے لیے مہمان کے طور پر مقامی بی جے پی رکن اسمبلی سومیندر تومر اور جے ڈی یو کے قومی جنرل سیکریٹری کے سی تیاگی کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا۔

Arrangement of Weavers Conference in Meerut
میرٹھ میں بنکر سمیلن
author img

By

Published : Nov 23, 2021, 6:04 PM IST

میرٹھ: زرعی قوانین کی واپسی کے وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب میرٹھ کے بنکروں نے بھی اپنے بجلی کے فلیٹ ریٹ کے مطالبے اور دوسرے دیگر مسائل کو پورا کرنے کے لیے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔

گذشتہ 17 ماہ سے بنکروں کے فلیٹ ریٹ پر بجلی کے بل جمع نہ ہونے سے بنکر کافی پریشان ہیں اور انہیں بجلی کے اضافی رقم کا خوف ستا رہا ہے۔

ویڈیو

محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے گہار لگا چکے بنکروں کو ابھی تک کوئی سہولیات نہ ملنے پر یہ بنکر حکومت تک اپنے مطالبات کو پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ بنکر حکومت کے سیاسی رہنماؤں سے اپنے مسائل کو حل کرانے کی امید کر رہے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ جس طرح سے وزیراعظم نے زرعی قوانین کی واپسی کی بات کہی ہے، اسی طرز پر بنکروں کے مسئلے کا بھی حل نکالا جائے گا۔

Arrangement of Weavers Conference in Meerut
میرٹھ میں بنکر سمیلن کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں:

HC Bench Demand: ہائی کورٹ بینچ سنگھرش سمیتی کے ارکان وزیر اعظم سے ملاقات کے خواہاں

ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے قہر میں ٹوٹ چکے بنکروں کو کم سے کم تین سال کے لئے بجلی کے بل میں رعایت دی جائے تاکہ وہ بھی اپنے روزگار کو پٹری پر لا سکیں۔ وہیں سیاسی رہنماؤں نے حکومت تک ان کی بات پہنچاکر ان کے مسائل کا جلد حل نکالے جانے کی بات بھی کہی ہے۔

ملک میں کسان اور بنکروں کی حالت ایک جیسی ہے۔ کسانوں نے جس طرح متحد ہوکر زرعی قوانین کو واپس کرایا، ایسی ہی تحریک صوبے کے تمام بنکروں کو بھی چلانی ہوگی۔ کسانوں سے سبق لیتے ہوئے میرٹھ کے بنکروں کو بھی متحد ہو نے کی ضرورت ہے کیونکہ متحد ہوکر ہی کسی بھی تحریک کو مکمل انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.