ETV Bharat / bharat

Bulli Bai Case In Delhi Court: بلّی بائی ایپ کیس میں نیرج بشنوئی کی ضمانتی درخواست پر سماعت آج

ممبئی پولیس نے ’بلّی بائی‘ ایپ کیس کے سلسلے میں اب تک بنگلورو کی ایک انجینیئرنگ کی طالبہ، اتراکھنڈ کی ایک نوجوان لڑکی اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کیا ہے۔ Police Arrested App Creator Neeraj Bishnoi

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 9:07 AM IST

آج سیشن عدالت میں نیرج بشنوئی کی ضمانتی درخواست پر سماعت ہوگی

دہلی کی ایک سیشن عدالت آج متنازع بلی بائی ایپ کے تخلیق کار نیرج بشنوئی کی ضمانتی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بشنوئی نے پیر کو درخواست داخل کی تھی۔ Delhi Court To Hear Neeraj Bishnoi Bail Plea Today

بشنوئی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گٹ ہب پر بُلّی بائی ایپ Bulli Bai Case کا اہم سازشی اور تخلیق کار ہے اور مسلم خواتین کو نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے والی ایپ کا کلیدی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر بھی ہے۔

ملزم بشنوئی کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشن یونٹ (IFSO) نے آسام کے جورہاٹ سے 5 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا آج بشنوئی کی ضمانتی درخواست پر سماعت کرنے والے ہیں۔

قبل ازیں مجسٹریٹ عدالت نے 13 جنوری کو نیرج بشنوئی کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کے ذریعہ بنائے گئے اس ایپ پر توہین آمیز مواد کے ذریعہ ایک مخصوص فرقہ والی خواتین کے خلاف ایک مہم چلائی گئی تھی۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما نے کہا تھا کہ الزام کی وسعت اور تحقیقات کے مرحلے کو دیکھتے ہوئے اس مرحلے پر ضمانت دینے کے لیے کوئی بنیاد نہیں بنتی ہے۔

ملک کے پولس اسٹیشنوں کو 'بلّی بائی' موبائل ایپلی کیشن پر 'نیلام' کے لیے مسلم خواتین کی فہرست بنانے کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کی تصاویر بغیر اجازت کے حاصل کی گئی ہیں۔ یہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسری بار ہوا ہے۔ یہ ایپ 'سلی ڈیل' کا کلون دکھائی دیتی ہے جس نے پچھلے سال اسی طرح کے مواد کو پیش کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے ’بلّی بائی‘ ایپ کیس کے سلسلے میں اب تک بنگلورو کی ایک انجینیئرنگ کی طالبہ، اتراکھنڈ کی ایک نوجوان لڑکی اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.