ETV Bharat / bharat

Jahangirpuri Violence: سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد پر بلڈوزر چلایا گیا

سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر پوری میں غیر قانونی تعمیرات کے انہدام پر پابندی کے باوجود این ڈی ایم سی کی طرف سے انہدامی کارروائی کی گئی، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد کے جبوترے اور متصل دوکانوں کو توڑا۔ bulldozers still working in jahangirpuri of delhi despite sc order

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 1:52 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 2:05 PM IST

سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد پر بلڈوزر چلایا گیا

نئی دہلی: شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کی جانب سے آج جہانگیر پوری میں انسداد تجاوزات مہم شروع ہونے والی تھی کہ اسی دوران سپریم کورٹ نے اس پر پابندی لگا دی۔ اس کے باوجود جہانگیرپوری میں کچھ دیر کے لیے بلڈوزر دوڑتے رہے اور انہدامی کارروائی جاری ہے، اس دوران ایم سی ڈی نے جہانگیر پوری کی مسجد کے چبوترے کو توڑ دیا اور مسجد کے اطراف میں بھی انہدامی کارروائی کی گئی، جس کے بعد وہاں ماحول کشیدہ ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری کو وہاں تعینات کردیا گیا ہے، تاہم بعد میں دہلی میونسپل کارپوریشن نے انہدامی کارروائی روک دی۔ Bulldozers Still Working In Jahangirpuri Of Delhi

مزید پڑھیں:۔ jahangirpuri violence: جہانگیرپوری میں غیر قانونی تعمیرات کے انہدام پر روک

بتا دیں کہ این ڈی ایم سی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی آرڈر نہیں ملا ہے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سنجے گوئل نے کہا ہے کہ ہمیں جہانگیر پوری علاقے میں تجاوزات مخالف مہم پر سپریم کورٹ کے حکم کے بارے میں معلوم ہوا ہے، پہلے ہم حکم پڑھیں گے پھر اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔

Last Updated : Apr 20, 2022, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.