ETV Bharat / bharat

Illegal Excavation in Budgam غیرقانونی کان کنی معاملے میں تین افراد سمیت پانچ ٹریکٹر ضبط - بڈگام میں مٹی اور معدنیات کی کان کنی

بڈگام پولیس نے غیرقانونی کان کنی معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی پانچ ٹریکٹر کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

غیرقانونی کان کنی معاملے میں تین افراد سمیت پانچ ٹریکٹر ضبط

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 4:33 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں، بڈگام پولیس غیرقانونی طور پر مٹی اور معدنیات کی کان کنی کرنے والے ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں انجام دے رہی ہے اور آئے دن پولیس اس ضمن میں ضلع بھر میں ناکہ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کرتی ہے۔ ساتھ ساتھ جی سی بی مشینیں، ٹپر، ڈمپر اور ٹریکٹر بھی ضبط کئے جاتے ہیں۔ بڈگام پولیس نے غیرقانونی کان کنی معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی پانچ ٹریکٹر کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن بیروہ کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ کنہ گنڈ گاؤں میں نالہ سکھ ناگ سے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کر رہے ہیں۔ جس کے بعد اسی مناسبت سے پولیس پارٹی نے مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر 05 ٹریکٹر قبضے میں لے لیے اور 03 ڈرائیوروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا تاہم 02 ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Excavation in Budgam غیر قانونی کان کنی معاملے میں آٹھ ڈرائیور گرفتار

پولیس نے گرفتار شدہ ڈرائیوروں کی شناخت شاہد احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکن تکیہ لالپورہ، شبیر احمد لون ولد غلام احمد لون ساکن موشون، ہلال احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن موشون کے طور پر بتائی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے ملزمان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 28/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.