گورداسپور: بھارت-پاکستان سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت اکثر دیکھی جاتی ہے اور ان کے ذریعہ پاکستان کی طرف سے منشیات اور ہتھیار بھارت بھیجنے کی متعدد کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔Pakistani drone Spotted In Gurdaspur
دریں اثنا گورداسپور سے ایک نیا کیس سامنے آیا جہاں بی او پی کے آبادی والے علاقے میں پیر کی رات 10:22 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک ڈرون ہندوستانی سرحد پر منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ڈرون پنجاب کے گورداسپور سیکٹر کے علاقے میں تقریباً 19 منٹ تک منڈلاتا ہوا پایا گیا، جس کے بعد بی ایس ایف کی 113 بٹالین کو جوانوں نے ڈرون پر 12 بم پھینکے اور 37 راؤنڈ فائر کیے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پربھاکر جوشی نے بتایا کہ ہندوستانی سرحد کے اندر 10 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد ڈرون کی آواز سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اور پنجاب پولیس پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن چلا رہی ہے۔
اس سے قبل بی ایس ایف سیکٹر گورداسپور کی 58 بٹالین کی بی او پی چکری، 89 بٹالین کی بی او پی روسا اور 73 بٹالین کی بی او پی چندی گڑھ اور بی او پی سہارنپور کے علاوہ بی ایس ایف کے سیکٹر گورداسپور کے علاقہ میں طویل عرصے سے 48 بار پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی جا چکی ہے۔ بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ آج پہلی بار ڈرون نے اتنی لمبی اڑان بھری ہے۔ بی ایس ایف نے ہندستانی علاقے میں ڈرون کی آمد کے لیے ایک ڈیوائس نصب کر دی ہے۔ ڈی آئی جی نے سرحدی گاؤں کے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے تعاون مانگا ہے۔
یواین آئی