فیروز پور: پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مبینہ طور پر پاکستان سے بھارتی حدود میں دراندازی کی کوشش کرنے والے ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف حکام نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ہے۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے جانچ کے دوران اس ڈرون سے 3 کلو گرام ہیروئن، ایک چائنا پستول، کارتوس اور ایک میگزین برآمد کیا ہے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون دیکھا گیا جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ بی ایس ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکاروں کی تلاشی کے دوران ڈرون سے گرائی گئی کھیپ کا ایک پیکٹ برآمد ہوا۔ اس پیکٹ سے تقریباً 3 کلو ہیروئن، ایک چائنا پستول، کارتوس اور ایک میگزین برآمد ہوا ہے۔
بتادیں کہ اس سے قبل بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ڈرون کے ذریعے منشیات اور ہتھیار بھیجنے کی پاکستان کی سازش کو ناکام بنادیا تھا۔ ایک مبینہ پاکستانی ڈرون جو پنجاب کی بین الاقوامی سرحد کے اندر داخل ہوا تھا، کو جوانوں نے فائرنگ کرکے بھگا دیا تھا۔ یہ جانکاری بی ایس ایف نے دی تھی۔ بی ایس ایف نے بتایا تھا کہ پنجاب کے گرداس پور میں بدھ کی رات تقریباً 9:40 بجے بھارتی علاقے میں گھسنے والے ایک مبینہ پاکستانی ڈرون کو فائرنگ کرکے بھگادیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق گورداسپور سیکٹر کے اڈیہ بی او پی پر گشت کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون کو بھارتی حدود میں داخل ہوتے دیکھا تھا۔ اس کے بعد جوانوں نے ڈرون پر تقریباً 16 راؤنڈ فائر کئے اور روشنی کرنے والے بم بھی چلائے۔ تھوڑی ہی دیر میں فائرنگ کی وجہ سے ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلا گیا۔ واقعہ کے بعد سینئر حکام کو اطلاع دی گئی اور علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : Heroin Recovered in Fazilka پنجاب کے فاضلکا میں ہیروئن برآمد