بی ایس ایف نے مطلع کیا ، "5 اور 6 مئی کی درمیانی شب میں ، تقریبا 2:30 بجے، جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔"
تاہم ، گھسنے والے کی شناخت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اسی طرح کے ایک واقعہ میں بی ایس ایف نے 2 اور 3 مئی کی درمیانی شب میں پنجاب کے ضلع فیروزپور میں بھارتی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
بھارت اور پاکستان کے مابین 24 سے 25 فروری کی درمیانی رات تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلوں کے درمیان بات چیت کے بعد، دونوں اطراف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر تمام سیکٹرزکے ساتھ فائرنگ بند کرنے پر اتفاق کیا تھا۔