احمد آباد: بارڈر سیکیورٹی فورس Border Security Force نے بدھ کے روز ایک 25 سالہ پاکستانی شہری کو "جذبہ خیر سگالی" کے تحت پاکستان رینجرز کے حوالے BSF hands over Pakistani national to Pak Rangers کر دیا۔
بی ایس ایف گجرات فرنٹیئر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے نگرپارکر کے رہائشی احسان ماسٹر نے منگل کو نادانستہ طور پر بین الاقوامی سرحد پار کر لی تھی۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 56 بٹالین بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پاکستانی شہری کو سرحدی باڑ کے قریب سے پکڑا تھا۔
وہیں پڑوسی ملک کی سرحدی فورس رینجرز نے اس شخص کے بارے میں بی ایس ایف سے رابطہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
بی ایس ایف نے کہا کہ "انسانی بنیادوں پر اور جذبہ خیر سگالی" کے تحت اسے ایک فلیگ میٹنگ میں پاکستانی رینجرز کے حوالے Pakistani National Handed over to Pak Rangers کیا گیا۔