بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی صبح سویرے ہی پنجاب میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دو درندازوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ہے۔
حکام کے مطابق فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔
گذشتہ ہفتے جموں و کشمیر کے رنبیر سنگھ پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ بی ایس ایف نے کہا تھا کہ فوجیوں نے اس پر فائر کیا تو ڈرون واپس چلا گیا۔
سرحدی علاقوں میں ان پیشرفتوں کے دوران سرحد پر موجود جوان سخت نگرانی کر رہے ہیں۔