ETV Bharat / bharat

Murder Of Bride For Dowry چھپرا میں جہیز کیلئے بیوی کا وحشیانہ قتل - جہیز کے لیے بیوی کا قتل

چھپرا میں جہیز کے لیے نوبیاہتا خاتون کو بے دردی سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ Murder Of Bride For Dowry

چھپرا میں جہیز کے لیے بیوی کا وحشیانہ قتل

author img

By

Published : Dec 11, 2022, 7:35 AM IST

چھپرا: ریاست بہار کے ضلع چھپرا میں قتل کا ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ معاملہ جہیز قتل سے متعلق ہے۔ لیکن قتل سے قبل جس طرح سے نوبیاہتا خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہ کافی حیران کُن ہے۔ مقتول کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کا ایک ہفتہ قبل جہیز کے لیے ہاتھ کاٹا گیا تھا اور ہاتھ کاٹنے کا ویڈیو بنا کر بھیجا گیا تھا۔ اس دوران وہ پراسرار طور پر گمشدہ ہو گئی تھی۔ اب اس کی لاش گاؤں کے ایک تالاب سے برآمد ہوئی ہے۔ یہ واقعہ ماجھی تھانہ علاقے کے تاج پور گاؤں کا ہے۔ متوفی کی شناخت تاج پور سلیم پور کے رہنے والے پنکج مہتو کی بیوی کاجل دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق متوفی کاجل دیوی کی شادی آٹھ ماہ قبل تاج پور سلیم پور کے رہنے والے پنکج مہتو سے ہوئی تھی۔ اسے شادی کے بعد سے ہی جہیز کے لیے ہراساں کیا جا رہا تھا۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل مقتول کے والد اور ماموں کو ایک ویڈیو موصول ہوا تھا، جس میں کاجل دیوی کا ہاتھ کاٹنے کا ہولناک منظر تھا۔ یہ معاملہ ابھی حل بھی نہیں ہوا تھا کہ چار روز قبل متوفی پراسرار طور پر اچانک لاپتہ ہو گئی۔ سسرال والوں نے الزام لگایا کہ وہ پیسے لے کر فرار ہوگئی ہے۔ اس دوران گاؤں والوں نے اس کی لاش کو تاج پور گاؤں کے ایک تالاب سے برآمد کیا۔Brutal Murder Of Bride For Dowry In Chhapra Bihar

مزید پڑھیں:۔ Woman Killed for Dowry in Ajmer جہیز کیلئے بیوی کے قتل کا الزام، شوہر گرفتار

گاوں والوں نے کاجل کی لاش ملنے کی اطلاع پولیس اور اس کے رشتہ داروں کو دی۔ مانجھی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مقتول کے لواحقین نے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے ساتھ جہیز کے لیے تشدد کے دوران مقتول کے ہاتھ کاٹنے کا بھی الزام ہے۔ یہاں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے صدر ڈی ایس پی ایم پی سنگھ بھی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایس پی نے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مقتول کے والد راجو مہتو نے بتایا کہ "شادی کے بعد سے ہی میری بیٹی کو جہیز کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، تقریباً ایک ہفتہ قبل اس کے سسرال سے ایک ویڈیو سامنے آیا تھا۔ جس میں اس کے ہاتھ کاٹنے کا ہولناک منظر تھا۔ وہ اس معاملے کو حل کرنے میں مصروف تھے۔ اس دوران وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ ہم اس کی تلاش کر رہے تھے، اس دوارن اس کی لاش تاج پور گاؤں کے تالاب سے برآمد ہوئی" -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.