ضلع میں واقع ٹنڈلہ میں ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت اپنی بہن سے Brother Got Married His Sister شادی کر لی۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو افسران بھی حیران رہ گئے۔ اس کے ساتھ نوجوان کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔ ساتھ ہی یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد دیگر جوڑوں کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مزید شادی کے لیے جوڑوں کی تصدیق کرنے والے اہلکاروں سے بھی جواب طلب گئے ہیں۔
در اصل ہفتہ کو ٹنڈلہ کے بلاک ڈیولپمنٹ آفس کے احاطے میں چیف منسٹر کی اجتماعی شادی Mukhyamantri Samuhik Vivah Yojana پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں ٹنڈلہ میونسپلٹی، ٹنڈلہ بلاک اور نرکھی بلاک کے 51 جوڑوں کی شادی ہوئی۔ تقریب میں تمام جوڑوں کو گھریلو سامان اور کپڑے وغیرہ بطور تحفہ دیا گیا۔
شادی کی اس تقریب کی ویڈیو اور تصویر علاقہ تک پہنچی تو پتہ چلا کہ بھائی نے Brother Got Married His Sister اپنی بہن سے شادی کرلی ہے۔ اس معاملے میں تحقیقات کے بعد محکمہ سماجی بہبود کے اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر چندر بھان سنگھ نے نوجوان کے خلاف شکایت کی ہے۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نریش کمار نے کہا کہ' شادی کے لیے جوڑوں کی تصدیق کرنے والے گرام پنچایت سکریٹری مرسونا کشپال، گرام پنچایت گھیرولی سکریٹری انوراگ سنگھ، اے ڈی او کو آپریٹو سدھیر کمار، اے ڈی او سماجی بہبود محکمہ چندر بھان سنگھ سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ تسلی بخش وضاحت نہ ملنے پر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔'
مزید پڑھیں: