ETV Bharat / bharat

Home Theater Blast In Kawardha سابق بوائے فرینڈ نے دلہن کو بارود سے بھرا ہوم تھیٹر تحفہ میں دیا، دھماکے میں دولہا اور دیور ہلاک - ملزم سرجو مارکم

ایک عاشق نے اپنی معشوقہ کی شادی پر اسے بارود سے بھرا ہوم تھیٹر تحفے میں دیا۔ جس کے بعد جب ہوم تھیٹر کو آن کیا گیا اس دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا اس دھماکے میں معشوقہ کے شوہر اور دیور کی موت ہوگئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Bizarre
Bizarre
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 9:19 AM IST

Updated : Apr 5, 2023, 9:33 AM IST

سابق بوائے فرینڈ نے دلہن کو بارود سے بھرا ہوم تھیٹر تحفہ میں دیا

کاواردھا(چھتیس گڑھ): ریاست چھتیس کے کاواردھامیں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو ناول نگاروں کو بھی سوچنے پر مجبور کردے گا۔ ایک عاشق نے اپنی معشوقہ سے بدلہ لینے کے لیے اسے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ہوم تھیٹر تحفے میں دے کر ایسی سازش کی جو کبھی نہیں سنی گئی۔ اور یہ سازش معشوقہ کے شوہر اور اس کے دیور کی موت کا سبب بنی۔ پیر کے روز چھتیس گڑھ کے کاواردھا قصبے میں ایک گھر میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دولہا مہندر میراوی، اور اس کا بھائی راجکمار میراوی اس دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ دولہے کو دو دن قبل اس کی شادی کے دوران تحفے میں ایک ہوم تھیٹر بھی ملا تھا۔ پیر کے روز دولہا اور اس کا بھائی ہوم تھیٹر آن کرنے گئے اسی دوران ایک زور دار دھماکہ ہوگیا۔

یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دولہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور ڈیڑھ سالہ بچے سمیت کم از کم چھ دیگر افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے سے گھر میں موجود المیرا، کولر بھی تباہ ہوگیا، چھت اور دیوار اڑ گئی اور ملبہ دور دور تک بکھر گیا۔ دولہے کے بھائی راجکمار نے علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر شبہ ظاہر کیا کہ دھماکہ میوزک سسٹم کی وجہ سے نہیں ہوا ہے۔ تفتیش کے بعد، انہوں نے ہوم تھیٹر کے ملبے میں بارود دریافت کیا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ درحقیقت قتل کا معاملہ ہے۔ پولیس نے تحقیقات میں مدد کے لیے درگ سے ایک فرانزک ٹیم کو بلایا اور سائبر ٹیم کی مدد سے وہ ملزم سرجو مارکم کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئی جو دلہن کا سابق بوائے فرینڈ تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ حملہ دولہا اور دلہن کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر کیا ہے۔ سرجو مارکم پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اس کے دو بچے ہیں، مارکم کے دلہن کے ساتھ کئی سالوں سے تعلقات تھے، دلہن مہندر سے شادی کے بعد مارکم سے تعلقات ختم کرنا چاہتی تھی۔ شادی سے ایک ہفتے قبل مارکم کا دلہن کو فون آیا جس کے بعد دونوں کا تنازع ہوگیا، جس کے بعد دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو سب کچھ بتا دیا۔ جس کے بعد منگیتر نے سرجو مارکم کو وارننگ دی۔مارکم اسی بات سے غصہ ہوگیا اور اس سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔ مارکم معشوقہ اور اس کے منگیتر کو مارنے کی سازش کرنے لگا۔ سرجو مارکم نے مدھیہ پردیش کے منڈائی بازار سے ایک ہوم تھیٹر خریدا اور دیڑھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد پیٹرول میں بھگو دیا اور اسے الیکٹرانک ڈیوائس سے بند کردیا۔ ہوم تھیٹر آن کرتے ہی زور دار دھماکہ ہوگیا جس میں دولہا اور اس کا بھائی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس کو ہوم تھیٹر دینے والے شخص کی تلاش تھی۔ دولہا اور دلہن کے گھر والوں کی جانب سے ہر کسی نے اس تحفے سے انکار کیا۔ شادی میں ہونے والی ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ لڑکی نے ملزم سرجو کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پولیس کو دی۔ سرجو نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو گمراہ کیا۔ اس دوران پولیس ہوم تھیٹر پر لکھے دکان کے نام کی بنیاد پر مدھیہ پردیش کے منڈائی پہنچی۔ وہاں کے دکاندار نے بتایا کہ یہ ہوم تھیٹر 30 اپریل کو فروخت ہوا ہے۔ آن لائن ادائیگی کی بنیاد پر پولیس دوبارہ سرجو کے پاس پہنچی اور اسے تھانے لے آئی۔ سخت پوچھ گچھ کے دوران سرجو نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : Congress Mashal Rally کانگریس کی مشعل ریلی سے آگ لگنے سے سات کانگریس کارکنان جھلس گئے

Last Updated : Apr 5, 2023, 9:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.