ممبئی: ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین نے اداکار سلمان خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ڈانس بھی کیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ دراصل گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نکہت زرین نے سلمان خان سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس کو اداکار سلمان خان نے پوری کردی ہے۔ اس ملاقات کا ایک ویڈیو نکہت زرین نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شئیر کیا ہے، جس میں وہ اداکار سلمان خان کے ساتھ رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں سلمان خان کالی پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ پہنے نظر آ رہے ہیں، جب کہ نکہت نیلے رنگ کے ایتھلیزر میں نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں سلمان خان اور نکہت مشہور گانے 'ساتھیا یہ تو نے کیا کیا' کو دوبارہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان اور نکہت کی اس کیمسٹری کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔Boxer nikhat zareen dance with salman khan on saathiya tune kya kiya song
-
Finallyyyyy intezar khatam hua❤️@BeingSalmanKhan #fanmoment#dreamcometrue#salmankhan pic.twitter.com/pMTLDqoOno
— Nikhat Zareen (@nikhat_zareen) November 8, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Finallyyyyy intezar khatam hua❤️@BeingSalmanKhan #fanmoment#dreamcometrue#salmankhan pic.twitter.com/pMTLDqoOno
— Nikhat Zareen (@nikhat_zareen) November 8, 2022Finallyyyyy intezar khatam hua❤️@BeingSalmanKhan #fanmoment#dreamcometrue#salmankhan pic.twitter.com/pMTLDqoOno
— Nikhat Zareen (@nikhat_zareen) November 8, 2022
مزید پڑھیں:۔ Journey is never easy' Nikhat Zareen: 'سفر کبھی بھی آسان نہیں ہوتا' نکہت زرین
اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نکہت نے لکھا ہے…’انتظار آخرکار ختم ہوگیا‘ اس کے ساتھ انہوں نے dreamcometrue# بھی لکھا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سلمان خان سے ملاقات ان کا ایک خواب تھا، جو اب پورا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ نکہت زرین نے تُرکی کے دارالحکومت استنبول میں فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کو شکست دے کر خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں 52 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس طرح نکہت زرین ایم سی میری کوم اور سریتا دیوی کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون باکسر بن گئیں۔