ETV Bharat / bharat

Davis Cup 2022: بھارت اور ڈنمارک دونوں کا جیت کا دعویٰ

دہلی میں دھوپ اور گراس کورٹس کا انتخاب بھارت کو جیت کا دعویدار بناتا ہے جبکہ ڈنمارک بھی اپ سیٹ کا دعویٰ کر رہا ہے۔ دونوں کپتانوں نے جمعرات کے روز میچ ڈرا ہونے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کیا۔ Davis Cup 2022

بھارت اور ڈنمارک دونوں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 7:51 AM IST

بھارت کے کپتان روہت راجپال اور ڈنمارک کے کپتان فریڈرک نیلسن نے چار اور پانچ مارچ کو دہلی جمخانہ کلب میں ہونے والے ڈیوس کی عالمی گروپ1 کے پلے آف میچ Davis Cup 2022 میں اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ کووڈ وبا کے بعد کھیل ایونٹ کی دہلی میں واپسی ہورہی ہے۔ بھارت نے تین سال قبل کولکتہ میں ڈیوس کپ کے لیے اٹلی کی میزبانی کی تھی اور اسے 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دہلی میں دھوپ اور گراس کورٹس کا انتخاب بھارت کو جیت کا دعویدار بناتا ہے جبکہ ڈنمارک بھی اپ سیٹ کا دعویٰ کر رہا ہے۔ دونوں کپتانوں نے جمعرات کے روز میچ ڈرا ہونے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کیا۔

ڈنمارک کے کپتان نے یوکرین پر روسی حملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ ہمارے دور میں ایسا ہو رہا ہے۔ کسی دوسرے ملک میں داخل ہو کر لوگوں کو مارنا بہت برا لگ رہا ہے۔ یہ عالمی رہنماوں کے لیے کافی شرمناک ہے۔ میں امن کا حامی ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

مزید پڑھیں:۔ Exclusive Interview with Sadia Tariq: بین الاقوامی ووشوچمپین شپ کی گولڈ میڈلسٹ سعدیہ طارق سے خاص بات چیت

بھارت کے کپتان راجپال نے اپنی ٹیم کی تیاریوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹیم کے پلان کے مطابق ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ ہم یہاں جلد آ گئے۔" ہم میچ سے 10 دن پہلے چاہتے تھے۔ کھلاڑیوں نے پونے میں ٹاٹا اوپن، بنگلورو اور دبئی میں ٹورنامنٹ کھیلے۔ چونکہ وہ ہارڈ کورٹس پر کھیل رہے تھے اس لیے ہمیں گراس کورٹ کی عادت ڈالنے کے لیے وقت درکار تھا اور اب تک سب کچھ منصوبے کے مطابق ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.