ETV Bharat / bharat

Both Houses of Parliament Adjourned پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی - لوک سبھا اور راجیہ سبھا

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اراکین پارلیمان کی جانب سے ہنڈن برگ اور دیگر معاملے ہپر ہوئے ہنگامے کیے درمیان دونوں ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 3:36 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے جمعرات کو ایل آئی سی اور پبلک سیکٹر کے بینکوں میں عام لوگوں کے پیسہ ڈوبنے کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ایک بار کے التوا کے بعد جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور ہنگامہ شروع کر دیا اور ہنڈن برگ کی رپورٹ کے پیش نظر ایوان کے اجلاس میں اس معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا۔

ہنگامہ آرائی کے درمیان پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات میز پر رکھے۔ صدر کے خطاب پر بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اراکین پر زور دیا کہ صدر دروپدی مرمو کے پہلے خطاب پر بحث کی جائے، لیکن ہنگامہ کرنے والے اراکین نے ان کی بات نہیں سنی۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے ارکان سے بارہا اپیل بھی کی کہ وہ ایوان کو چلنے دیں لیکن ان کی ایک بھی نہیں سنی گئی اور جب ہنگامہ آرائی جاری رہی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge On Adani پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.