ETV Bharat / bharat

Cantonment Play Ground Condition سری نگر کے بوٹہ چھاونی گراؤنڈ کی خستہ حالت سے کھلاڑی پریشان - بوٹہ چھاونی گراؤنڈ کی خستہ حالت

چھاونی گراؤنڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں نے کہا کہ معمولی بارش سے گراؤنڈ میں جگہ جگہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس گراؤنڈ میں کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ Cantonment Play Ground Condition

سری نگر کے بوٹہ چھاونی گراؤنڈ کی خستہ حالت سے کھلاڑی پریشان

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 3:35 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے نیو اگرو باغ حول کے باشندوں بالخصوص کھلاڑیوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقے میں بوٹہ چھاونی کے نام سے مشہور گراؤنڈ کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اس میں کھیلنے میں گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی بارش سے گراؤنڈ میں جگہ جگہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس گراؤنڈ میں کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ Bota Cantonment ground in Srinagar is in bad condition

مزید پڑھیں:

بٹہ گنڈ گراؤنڈ کی تجدید و مرمت کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اس گراؤنڈ میں علاقے کے تمام بچے کھیلنے کے لئے آتے ہیں کیونکہ ان کے کے لئے کوئی دوسرا متبادل بندوبست نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خشک موسم میں بھی اس گراؤنڈ میں کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں گھاس نکل آتی ہے جس کو کاٹنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایک کھلاڑی نے کہا کہ گراؤند میں دو بیت الخلا ہیں لیکن ان کی حالت بھی بہت خراب ہے۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس گراؤنڈ کی دیکھ ریکھ کے لئے ضروری اقدام کرے تاکہ بچوں کو کھیلنے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.