ETV Bharat / bharat

بورس جانسن کا بھارت دورہ اپریل میں متوقع

برطانیہ اور چین کے مابین تعلقات ہانگ کانگ معاملے کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 11:43 AM IST

Boris Johnson
Boris Johnson

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اس سال اپریل ماہ میں بھارت کا دورہ کریں گے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق خطے میں برطانیہ کو مواقع دینے اور چین کے لئے جمہوری کاؤنٹر ویٹ بنانے کے لئے بورس جانسن بھارت کا دورہ کریں گے۔

امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے بحر الکاہل کے خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے مقصد کے ساتھ برطانوی حکومت منگل کو ملک سے بریکسیٹ کے بعد دفاع اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات پیش کرے گی۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحر الکاہل کو تیزی سے "دنیا کا جغرافیائی سیاسی مرکز" قرار دیتے ہوئے برطانیہ حکومت نے اس خطے میں برطانوی طیاروں کی تعیناتی پر بھی زور دیا ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن مہمان خصوصی کے طور پر یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کرنے بھارت آنے والے تھے لیکن برطانیہ میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے اور ایک نئے اسٹرین کے پھیلاؤ کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

برطانیہ اور چین کے مابین تعلقات ہانگ کانگ، کووڈ 19 وبائی امور جیسے معاملات پر تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں اور ہواوے کو برطانیہ کے 5 جی نیٹ ورک میں فعال کردار کے انکار سے بھی رشتے مزید تناؤ کے شکار ہوئے ہیں۔

رائٹرز کی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بورس جانسن ''دنیا میں برطانیہ کے مقام اور مستقبل میں آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کریں گے۔"

اس سال بھی برطانیہ دو اہم بین الاقوامی پیشرفت کی میزبانی کرے گا۔ اس کے تحت جون میں وبائی امراض کے بعد جی 7 اجلاس اور نومبر میں سی او پی 26 ماحولیات پر مبنی کانفرنس کی میزبانی برطانیہ کو کرنی ہے۔

گذشتہ سال کے آخر میں یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد بورس جانسن کی حکومت نے "انٹیگریٹڈ ریویو" کا عزم ظاہر کیا ہے کہ اس سے برطانیہ اب بھی عالمی سطح پر جکڑے ہوئے ہیں اور اس ملک کے لئے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

برطانیہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ اور اس بات کی یقین دہانی کر رہا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کی بین الاقوامی ترجیحات میں کس مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.