امپھال: منی پور کے امپھال میں ناگا مپال کنگجابی لائی کانگبم لیکائی میں یہاں پیر کو دیر رات ایک طاقت ور بم دھماکہ ہوا۔ پولیس نے منگل کو کہا کہ تقریباً آدھی رات کو ہونے والے اس بم دھماکہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، کیونکہ علاقہ میں اس وقت کوئی نہیں تھا۔ دھماکہ کی آواز امپھال کے زیادہ تر علاقوں میں سنی گئی۔Bomb blast in Imphal
دھماکہ سے کھڑکیوں کے شیشے اور گھروں کے دروازے تباہ ہو گئے۔ علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دو مشتبہ ایک دو پہیہ گاڑی سے آئے اور بم رکھ گئے۔ وہیں امپھال ویسٹ ڈسٹرکٹ پولیس اور فارنسک ماہرین کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں مسلح پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شرع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gas Cylinder Blast At Kamarhati کمیریٹی میں دھماکہ، دو افراد زخمی
Manipur Blast: منی پور میں دھماکہ، دو افراد ہلاک
یو این آئی