ETV Bharat / bharat

سونو سود عآپ میں شامل ہوسکتے ہیں:ذرائع - گجرات کے احمد آباد پہنچے بالی ووڈ اداکار سونو سود

گجرات کے احمد آباد پہنچے بالی ووڈ اداکار سونو سود نے عام آدمی پارٹی کے کچھ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق سونو سود جلد ہی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

سونو سود عآپ میں شامل ہوسکتے ہیں
سونو سود عآپ میں شامل ہوسکتے ہیں
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 12:37 PM IST

بالی ووڈ اداکار سونو سود بدھ کی رات کو احمد آباد پہنچے۔یہاں انہوں نے سندھو بھون روڈ میں واقع ایک نجی ہوٹل میں عام آدمی پارٹی کے کچھ رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق سونو سود جلد ہی عآپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔چند روز قبل سونو سود نے دہلی میں وزیراعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد ان کے گھر پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کی گئی تھی۔

وہیں ایک انٹرویو میں سونو سود نے کہا تھا کہ انہیں دو سیاسی جماعتوں کی جانب سے راجیہ سبھا سیٹ کی پیش کش کی گئی ہے، لیکن انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا ۔

واضح رہے کہ آئندہ سال گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور عام آدمی پارٹی بھی میدان میں اترنے کو تیار ہے، ایسے میں سونو سود کا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونا گجرات کی سیاست میں ہل چل پیدا کرسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.