ETV Bharat / bharat

raj kapoor death anniversary: آج بھی دلوں پر راج کرتے ہیں راج کپور - اردو نیوز بالی وڈ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور raj kapoor کا تعلق فلمی گھرانے سے تھا، جس کی وجہ سے انہیں بچپن سے ہی فلموں سے لگاؤ تھا۔ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پیشاور میں پیدا ہوئے۔ بچپن کا نام رنبیر راج کپور تھا۔ راج کپور 1929 میں اپنے والد پرتھوی راج کپور کے ساتھ ممبئی آئے اور پنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلمی دنیا میں ایک منفرد شناخت بنائی۔

raj kapoor
راج کپور
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 10:04 AM IST

Updated : Jun 2, 2021, 12:42 PM IST

بالی ووڈ میں 'شو مین' کے نام سے مشہور اداکار راج کپور raj kapoor کی آج 33 ویں برسی ہے لیکن راج کپور آج بھی اپنی بہترین اداکاری اور کردار کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

راج کپور پرتھوی راج کپور کے بڑے بیٹے تھے۔ 9 سال کی عمر میں انہوں نے پہلی بار 1935 کی فلم 'انقلاب' سے اسکرین پر دستک دی۔

انڈسٹری میں بطور لیڈ رول میں ان کا پہلا بریک 1947 میں آئی فلم 'نیل کمل' بنی جس میں انہوں نے مدھو بالا کے ساتھ کام کیا۔

1948 میں انہوں نے خود کا اسٹوڈیو قائم کیا، کلاسک آر کے اسٹوڈیو۔ 'آگ' ان کی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم تھی۔ 'آوارہ' ، 'شری 420'، 'میرا نام جوکر' اور 'سنگم' کچھ ایسی فلمیں ہیں جو راج کپور کو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رکھیں گی۔

راج کپور اور نرگس نے آوارہ، جان پہچان، پیار، بے وفا، شری 420 جیسی تقریباً 16 فلموں میں کام کیا۔ ایک وقت میں ایسا مانا جاتا تھا کہ دونوں کا افیئر ہے۔

شائقین کے درمیان 'آر کے' سے مشہور اداکار نے 1946 میں کرشنا کپور سے شادی کی۔ ان کے پانچ بچے تھے۔ رندھیر ، ریتو ، رشی، ریما اور راجیو کپور۔

2 مئی 1988 کو راج کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا چونکہ وہ بیمار تھے، اس لئے انہوں نے آکسیجن ماسک پہن کر ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق جب ان کے نام کا اعلان کیا گیا تھا تو وہ اٹھنے کے قابل نہیں تھے، تب صدر آر وینکٹ رامس اسٹیج سے نیچے آئے اور انہیں ایوارڈ پیش کیا۔

مزید پڑھیں:

وہ اداکارہ جنہوں نے ناظرین کو مسحور کیا

لیکن اس عظیم فلمساز نے 2 جون 1988 کو آخری سانس لی اور اس دنیا کو الوداع کہہ گیا۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.