آحمدآباد: گجرات میں 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کے امتحانات 14 مارچ سے شروع ہونے والے ہیں۔ ایسے میں گجرات تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے لیے دی جانے والے ہال ٹکٹ کے تعلق سے ایک اہم اعلان کیا ہے، جس کے تحت ہال ٹکٹ دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں داخلے کے لیے بنیادی دستاویز ہے تاہم طلبا کو ہال ٹکٹ کے بغیر امتحانی ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 14 مارچ سے ہونے والے بورڈ امتحانات میں 10 ویں کے 9.56 لاکھ طلبا امتحانات دیں گے اور بارہویں جماعت کے سائنس اسٹریم کے 1.10 لاکھ جبکہ جنرل اسٹریم کے 5.65 لاکھ طلباء امتحانات دیں گے، جس کے لیے محکمہ تعلیمی بورڈ گجرات نے تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
واضح رہے کہ گجرات میں دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے 958 مراکز، 12 ویں جماعت کے جنرل اسٹریم کے 525 مراکز اور سائنس اسٹریم کے طلبا کے لیے 140 مراکز پر پُرامن طریقے سے امتحانات منعقد کیا جائیں گے اور ہال ٹکٹ کے بغیر کسی بھی طلبا کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے نہیں دیا جاے گا۔ اس دوران بورڈ کے امتحانات میں اگر کوئی طالب علم نقل کرتے ہوئے پایا گیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔ چوری کرنے اور کاپی کیس میں پکڑے گئے طلبا کو دو سال تک امتحانات دینے نہیں دیا جاے گا اور اگر کوئی طالب علم امتحان ہال میں ہتھیار کے ساتھ پکڑا گیا تو اسے تاحیات امتحان دینے نہیں دیا جائے گا۔ گجرات تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانات کے دوران ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کے لئے اس طرح کے فیصلے لیے گیے ہیں۔