وشاکھاپٹنم: ریاست آندھرپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں واقع ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں ایک دھماکہ ہوا، جس کے سبب تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں تار ٹینک نمبر 11 میں کام کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے بعد تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جس کی شناخت جی ناگیش کے طور پر کی گئی ہے. پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔Blasts in Andhra Pradesh and Telangana, four injured
مزید پڑھیں:۔ Blast in Hyderabad: حیدرآباد میں پراسراردھماکہ، خاتون ہلاک
وہیں تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں بھی ایک دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں دھماکہ کی اطلاع ملی کہ نظام آباد کے علاقے بڑا بازار میں دھماکہ ہوا، جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اس نے کیمیکل کے ڈبے کو ہلا دیا۔ فائر بریگیڈ کو بلایا گیا، زخمی کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، فی الحال زخمی کی حالت مستحکم ہے۔