ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: بے روزگاری کے مسئلہ پر بی جے وائی ایم نے احتجاج کیا

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 2:18 PM IST

بی جے پی کے کارکنوں نے کوکٹ پلی کے قریب وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا پتلا نذرآتش کیا۔ انہوں نے چینور کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی بلکاسمن سے استعفی کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: بے روزگاری کے مسئلہ پر بی جے وائی ایم نے احتجاج کیا
حیدرآباد: بے روزگاری کے مسئلہ پر بی جے وائی ایم نے احتجاج کیا

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ملازمتوں کی فراہمی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے میں حکومت کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے نوجوان مہیش کی گذشتہ روز خودکشی کے واقعہ پر بی جے پی کی محاذی تنظیم بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر ملازمتوں کو پُرکرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کامطالبہ کیا۔

بی جے پی کے کارکنوں نے کوکٹ پلی کے قریب وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا پتلا نذرآتش کیا۔ انہوں نے چینور کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی بلکاسمن سے استعفی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ جے پور: این ایس یو آئی اور بی جے پی کارکنان باہم دست و گریباں

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں بے روزگار نوجوان خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ان کارکنوں کو حراست میں لے کر وہاں سے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.