ETV Bharat / bharat

Mayawati Slams BJP اس بار گجرات میں بی جے پی کی حالت خراب، مایاوتی

مایاوتی نے اتوار کو بی جے پی پر ترقی اور روزگار کے بجائے تفریقانہ ایشوز کو اٹھانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ'یوپی و دیگر ریاستوں میں بھی روزگار و ترقی کے بجائے بی جے پی کے ذریعہ متنازع و تفریقانہ ایشوز کی طرح یکساں سول کوڈ کو انتخابی ایجنڈا بنانا خاص بات نہیں لیکن گجرات میں اس کو انتخابی موضوع بنانے سے اس عام خیال کو تقویت ملتی ہے کہ وہاں بی جے پی کی حالت حقیقت میں ٹھیک نہیں ہے۔Mayawati Slams BJP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 7:18 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلےبی جے پی نے یکساں سول کوڈ کو انتخابی ایجنڈا بنایا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس ریاست میں بی جے پی کی حالت حقیقت میں ٹھیک نہیں ہے۔Mayawati Slams BJP

مایاوتی نے اتوار کو بی جے پی پر ترقی اور روزگار کے بجائے تفریقانہ ایشوز کو اٹھانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ'یوپی و دیگر ریاستوں میں بھی روزگار و ترقی کے بجائے بی جے پی کے ذریعہ متنازع و تفریقانہ ایشوز کی طرح یکساں سول کوڈ کو انتخابی ایجنڈا بنانا خاص بات نہیں لیکن گجرات میں اس کو انتخابی موضوع بنانے سے اس عام خیال کو تقویت ملتی ہے کہ وہاں بی جے پی کی حالت حقیقت میں ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ نے بھی یکساں سول کوڈ پر کوئی فیصلہ نہ کرنے کی حکومت کو تاکید کی ہے۔ اس کے باوجود گجرات میں یکساں سول کوڈ کے لئے کمیٹی کی تشکیل دینے اور جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے مایاوتی نے کہا' جبکہ مرکزی حکومت نے ابھی حال میں خود سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ کے معاملے پر کوئی فیصلہ ابھی نہ کیا جائے کیونکہ اسے وہ 22ویں لا کمیشن کو سونپے گی تو پھر گجرات اسمبلی انتخابات میں ایسا کیا ہونے جارہا ہے جس سے بی جے پی پریشان ہے و جھک رہی ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے انتخابی برانڈ کی معرفت نامعلوم ذرائع سے بی جے پی کو بے پناہ پیسہ ملنے کا بھی بلواسطہ الزام لگایا۔ مایاوتی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا'ساتھ ہی الیکشن کو متاثر کرنے کے لئے عوام کی نظر سے نامعلوم ذرائع سے موصول دولت کا استعمال کتنا مناسب ہے؟۔تازہ اعداد بتاتے ہیں کہ گجرات و ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات سے پہلے انتخابی برانڈ خفیہ فنڈنگ کی معرفت 545کروڑ روپئے چندے دئیے گئے ہیں۔ یہ بجٹ کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Madrasas Survey Row بی جے پی اور کانگریس حکومت نے مدارس کی توہین کی

بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے مدرسہ سروے کے حوالے سے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس معاملے پر اتر پردیش حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کے ایشو پر کانگریس پر بھی سوالات اٹھائے۔ Madrasas Survey Campaign

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.