ETV Bharat / bharat

BJP Yuva Morcha Protest: اے ایم یو پروفیسر کی گرفتاری کے لیے بی جے پی یووا مورچہ کا احتجاج - اے ایم یو پروفیسر کی گرفتاری کا مطالبہ

ضلع صدر امن گپتا نے کہا کہ پولیس نے ڈاکٹر جیتندر کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس نے کلاس کے دوران ہندو دیوی دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، لیکن ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزم پروفیسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ BJP Yuva Morcha Members Demand Arresting Of AMU Professor

اے ایم یو پروفیسر کی گرفتاری کے لیے بی جے پی یووا مورچہ کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 2:10 PM IST

بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنان نے ضلع علیگڑھ کے سول لائن تھانہ میں زبردست ہنگامہ کرکے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جتیندر کمار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات تھی۔ چند روز قبل ایم بی بی ایس کی کلاس کے دوران اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ فارنسک میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر جتیندر کمار نے پروجیکٹر پر عصمت دری کی تاریخ و تعریف کے موضوع پر ہندو دیوی دیوتاؤں پر نازیبا تبصرہ کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔

اے ایم یو پروفیسر کی گرفتاری کے لیے بی جے پی یووا مورچہ کا احتجاج

اسی واقعہ کے بعد تمام ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا، جس کے بعد ملزم پروفیسر جتیندر کو اے ایم یو انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اے ایم یو انتظامیہ نے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تشکیل دے دی تھی۔ تھانہ سول لائن میں احتجاج کر رہے بی جے پی یووا مورچہ کا کہنا ہے ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی کارکنوں میں غصہ ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی یووا مورچہ کے کئی درجن کارکنان ملزم پروفیسر کی گرفتاری کو لے کر سول لائن تھانہ پہنچے کر تھانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ملزم پروفیسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ضلع صدر امن گپتا نے کہا کہ پولیس نے ڈاکٹر جیتندر کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس نے کلاس کے دوران ہندو دیوی دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، لیکن ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزم پروفیسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ موقع پر پہنچے ڈی ایس پی III شویتابھ پانڈے نے کہا کہ آج اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر کی گرفتاری کے سلسلے میں بی جے پی کارکنوں کی طرف سے ایک میمورنڈم دیا گیا ہے، حالانکہ اس کے خلاف کارروائی پہلے سے ہی چل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.