ETV Bharat / bharat

Prophet Remark Row: پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر بی جے پی یوتھ ونگ کا رہنما گرفتار

بی جے پی یوتھ ونگ کے رہنما ہرشیت سریواستو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے انہیں پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ٹویٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، فی الحال اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ BJP youth wing leader arrested for comments on Prophet

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 10:03 AM IST

بی جے پی یوتھ ونگ کا رہنما گرفتار
بی جے پی یوتھ ونگ کا رہنما گرفتار

کانپور: کانپور پولیس نے منگل کو بی جے پی یوتھ ونگ کے رہنما ہرشیت سریواستو کو حالیہ جھڑپوں کے پیش نظر پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصروں کے الزام میں گرفتار کیا۔ بی جے پی رہنما کے خلاف ان کے متنازعہ ٹویٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جسے اب ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ"ہرشیت سریواستو کو ان کے متنازعہ ٹویٹ پر مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ شہر کے ماحول کو خراب کرنے والوں کو بلا لحاظ مذہب بخشا نہیں جائے گا"۔ BJP youth wing leader Harshit Srivastava arrested

یہ واقعہ جمعہ کو کانپور میں مبینہ طور پر بازار بند ہونے پر مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے تین دن بعد ہوا ہے۔ جھڑپوں کے نتیجے میں دو افراد اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب کچھ لوگوں نے دکانیں بند کرنے کی کوشش کی جس کی دوسرے گروپ نے مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:۔ Mumbai Police Summons Nupur Sharma: نپور شرما کو ممبئی پولیس کا سمن

دریں اثنا بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو اپنی ترجمان نوپور شرما کو اقلیتوں کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تبصروں کے بعد پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا۔ شرما کو معطل کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ وہ "تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی ایسے نظریے کے سخت خلاف ہے جو کسی بھی فرقے یا مذہب کی توہین کرتا ہے"۔ بی جے پی کی سابقہ ترجمان کے اس بیان پر خلیجی ممالک سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ اس نے اقلیتوں کے خلاف متنازعہ ریمارکس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.