ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مالونی پولیس اسٹیشن میں دیشا سالیان موت کے معاملے میں مرکزی وزیر نارائن رانے اور ان کے بیٹے نتیش رانے سے پوچھ گچھ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ BJP workers Taken into Custody in Mumbai after Clashes With Police
ہنگامہ آرائی کے بعد بی جے پی کے چند کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ نارائن رانے اور بیٹا نتیش دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں ہفتہ کو ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔ مالونی پولیس اسٹیشن میں تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ جاری رہی۔
اس موقع پر نارائن رانے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "امت شاہ کے فون کے بعد ہمیں رہا کیا گیا۔ ہمارا بیان تب ریکارڈ کیا گیا کہ دیشا سالیان کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے دیشا سالیان کی ماں کو اکسایا جس کے بعد انہوں نے ہتک عزت کی شکایت کی"۔
- مزید پڑھیں:۔ Clashes Between TMC and BJP Workers: ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے جھڑپ میں دو کی موت
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ "سشانت سنگھ راجپوت اور دیشا سالیان کی موت کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مجھے دو بار فون کیا اور مجھ پر زور دیا کہ یہ وزیر کی گاڑی نہیں ہے۔ یہ ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے"۔
واضح رہے کہ باپ بیٹے نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کے خلاف مبینہ طور پر ہتک آمیز ریمارکس کیے تھے۔ 27 فروری کو نارائن رانے اور نتیش رانے کے خلاف سالیان کی موت کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔