ETV Bharat / bharat

Bhuttos Remarks Against PM Modi بلاول بھٹو کے بیان کے خلاف بی جے پی ملک بھر میں کرے گی احتجاج - بلاول بھٹو خلاف بی جے پی ملک بھر میں کرے گی احتجاج

بی جے پی نے ہفتہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ بیان کے خلاف ملک بھر میں دھرنا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔ بی جے پی نے کہا 'پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ہمارے وزیر اعظم مودی کے خلاف جس طرح کے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔BJP to hold nationwide protests against bilwal bhutto

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:21 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ بیان کے خلاف ملک بھر میں دھرنا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔ پارٹی نے جمعہ کو یہاں ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ یہ احتجاجی مظاہرے ملک کی تمام ریاستوں کی راجدھانیوں میں ہوں گے۔ بی جے پی کارکنان پاکستان اور پاکستانی وزیر خارجہ کا پتلا جلا کر ان کے شرمناک بیان کی شدید مذمت کریں گے۔Bhuttos Remarks Against PM Modi

ریلیز میں کہا گیا کہ اقتدار میں رہنے کی خود غرضی کے درمیان پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی حالت، پاکستان کی انتشار کی صورتحال، پاکستان کی فوج میں دوریاں، دنیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے بگڑتے تعلقات اور بڑھتے ہوئے دہشت گردی کی پرورش کرکے اسے بڑا کرنے کی پالیسی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایسا بزدلانہ اور گھٹیا بیان دیا ہے۔ مایوس اور دیوالیہ ہو کر آپ پاکستان کے بچکانہ وزیر خارجہ سے اور کیا توقع کر سکتے ہیں۔

ریلیز میں بی جے پی نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کر رہا ہے تو دوسری طرف ہر محاذ پر پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ایک طرف ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو ہر طرف سراہا جا رہا ہے تو دوسری طرف چھوٹے سے چھوٹا ملک بھی پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ سب نے دیکھا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں پاکستان کے طلباء ترنگے کی مدد سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

بی جے پی نے کہا 'پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ہمارے وزیر اعظم مودی کے خلاف جس طرح کے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسا بیان دے کر مسٹر بھٹو نے نہ صرف عوامی زندگی کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ بین الاقوامی تعلقات کے ہر اصول کو بھی پامال کیا ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ’’کیا مسٹر بھٹو کی اتنی حیثیت ہے کہ وہ ہمارے وزیر اعظم کے خلاف ایسے ریمارکس دیں؟ مسٹر بھٹو کے اس گری ہوئی حرکت نے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کی داستان میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pak FM on PM Modi پاکستانی وزیرخارجہ کا وزیراعظم مودی کے متعلق متنازع بیان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.