ETV Bharat / bharat

Amit Shah On Elections بی جے پی مدھیہ پردیش اور مرکز میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، امت شاہ - Amit Shah On Elections

رواں برس مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جس کو لیکر کئی پارٹیاں ابھی سے تشہیر و دعوے داری کرنے لگے ہیں۔ ادھر امت شاہ نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 7:44 PM IST

ستنا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کسی کا نام لئے بغیر کانگریس لیڈروں پر حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مدھیہ پردیش میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بی جے پی ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2024 میں ہونے والے عام انتخابات جیت کر دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ امت شاہ ریاست کے وندھیا علاقہ میں ستنا ضلع ہیڈکوارٹر میں سرکاری میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، ایم پی گنیش سنگھ، کئی ریاستی وزراء اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ یا کسی دوسرے لیڈر کا نام لئے بغیر امت شاہ نے کہا کہ ریاست میں حال ہی میں کانگریس کی حکومت کچھ خاص حالات کی وجہ سے بنی ہے۔ لیکن انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب ایسے لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ ریاست میں کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو جب بھی اقتدار ملتا ہے وہ عوام کے لئے کوئی کام نہیں کرتی ہے۔ بی جے پی اقتدار میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام کرتی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی اس سال مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ جیت درج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election کرناٹک انتخابات سے پہلے شاہ کی اپیل، وزیراعظم اور یدیورپا پر بھروسہ کریں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.