ETV Bharat / bharat

BJP Suspends T Raja Singh ٹی راجہ سنگھ بی جے پی سے معطل، 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 3:07 PM IST

Updated : Aug 23, 2022, 6:50 PM IST

راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کمشنر پولیس آفس سمیت شہر کے کئی حصوں میں بڑے پیمانہ پراحتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ BJP Suspends T Raja Singh

بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کو پارٹی سے معطل کردیا

تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو بی جے پی ہائی کمان نے پارٹی معطل کردیا ہے۔ بی جے پی رہنما راجہ سنگھ کو منگل کو پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ تبصرہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس متنازعہ تبصرے کی وجہ سے بی جے پی کی مرکزی سنٹرل ڈسپلنری کمیٹی نے انہیں پارٹی معطل کر دیا۔ بی جے پی نے ان سے 10 دن کے اندر اس معاملہ میں جواب طلب کیا ہے۔ وہیں نامپلی کورٹ نے انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ BJP suspended T Raja Singh from the party

در اصل راجہ سنگھ گذشتہ دنوں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے شو کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جس کے بعد پولیس نے بی جے پی رہنما کو گرفتار کر لیا۔ وہیں دبیرپورہ پولیس اسٹیشن میں راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راجہ سنگھ کے خلاف ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ زون کے کئی تھانوں میں شکایتیں درج کرائی گئی تھیں۔ دبیر پور پولیس انسپکٹر جی کوٹیشور راؤس نے کہا کہ انہیں راجہ سنگھ کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے نے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ BJP MLA Arrested Over Remark on Prophet توہین رسالت معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ گرفتار

راجہ سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے، جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں، جس کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے اس کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا اور دوسروں کو مجرمانہ دھمکیاں دینا شامل ہے۔

وہیں رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت ﷺ میں گستاخی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے اور حیدرآباد میں امن وامان بگاڑنا چاہتی ہے‘۔ اویسی نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو ختم کردینے کا خواب دیکھ رہی ہے۔

Last Updated : Aug 23, 2022, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.