نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بی جے پی کی طرف سے آفر ملا تھا کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کے تمام مقدمات بند کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انہیں بی جے پی کی طرف سے پیغام ملا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو جائیں، بی جے پی ان کے خلاف سی بی آئی-ای ڈی کے جھوٹے مقدمات بند کرائے گی۔ Manish Sisodia claims BJP offered to close CBI, ED cases
بی جے پی کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں راجپوت ہوں، مہارانا پرتاپ کی اولاد سے ہوں۔ سر کٹا دوں گا لیکن بد عنوان لوگوں اور سازشیوں کے آگے نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور بی جے پی کو جو کرنا ہے کر لے''۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور منیش سیسودیا کے پیر کے روز دو روزہ دورے پر گجرات جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ''میں کیجریوال کے ساتھ دو روزہ دورے پر گجرات جا رہا ہوں۔ جس طرح سے دہلی میں تعلیم، صحت اور روزگار کے میدان میں پچھلے سات اور آٹھ سالوں میں کام ہوا ہے اور حکومت نے سات اور آٹھ سالوں میں مہنگائی سے لڑنے میں دہلی کے لوگوں کی مدد کی ہے اور پنجاب میں بھی پچھلے پانچ مہینوں میں تیزی سے کام ہوا، اس سے متاثر ہو کر گجرات کے لوگ بھی اروند کیجریوال کو موقع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Cong Demands Sisodia's Resignation دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو برطرف اور گرفتار کیا جائے، کانگریس
انہوں نے بتایا کہ وہ اور کیجریوال گجرات میں مختلف مقامات پر جائیں گے اور لوگوں سے ملیں گے اور ان سے اپیل کریں گے کہ اس بار ریاست کے عوام اروند کیجریوال کو موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم گجرات میں پانچ سال کے اندر وہ کام کر کے دکھائیں گے جو بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ 27 سال کے دور حکومت میں نہیں کیا ہے۔ گزشتہ 27 سالوں میں بی جے پی نے گجرات کے لوگوں کے لیے تعلیم، صحت اور روزگار کے لیے کچھ نہیں کیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی، لیکن گجرات کی بی جے پی حکومت نے مہنگائی سے لڑنے کے لیے انہيں بے سہارا چھوڑ دیا۔
یو این آئی