ETV Bharat / bharat

سات نومبر کو بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس

بی جے پی نے کل قومی مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس طلب کیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدور سمیت تین سو سے زیادہ رہنما موجود ہوں گے۔

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 4:55 PM IST

سات نومبر کو بی جے پی کی یک روزہ قومی مجلس عاملہ کا اجلاس

بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 7 نومبر کو قومی مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس بلایا ہے، جس میں اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات، کورونا ٹیکہ کاری مہم سمیت موجودہ مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کے وزیر نتن گڈکری، تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدور سمیت تین سو سے زیادہ رہنما موجود ہوں گے۔

سنگھ نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران یہ پہلا موقع ہوگا جب مجلس عاملہ کی میٹنگ میں سبھی سے کہا گیا ہے کہ وہ حاضر رہیں۔ یہ اجلاس آف لائن اور آن لائن دونوں طرح سے منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں براہ راست 124 رہنما شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اکائیوں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ’کووڈ پروٹوکول کے پیش نظر‘ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ریاستی بی جے پی صدور، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹریز اور اس سے متعلقہ قومی مجلس عاملہ کے رکن اپنے اپنے ریاستی پارٹی دفاتر سے ڈیجیٹل طور پر اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مجلس عاملہ کا اجلاس نڈا کے صدارتی خطاب سے شروع ہوگا اور وزیر اعظم مودی کی اختتامی تقریر کے ساتھ ختم ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.