ETV Bharat / bharat

ہسپتالوں میں بیڈز کی بدعنوانی کا انکشاف، تیجسوی سوریہ کی معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

author img

By

Published : May 6, 2021, 8:13 AM IST

بنگلورو کے نجی ہسپتالوں میں اور کووڈ وار روم میں بیڈز کی کمی کے تعلق سے مبینہ طور پر چل رہی بدعنوانی کا انکشاف ہونے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمان و بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر تیجسوی سوریہ نے بنگلورو ساؤتھ کے (کووڈ وار روم) میں خدمات انجام دے رہے 17 مسلم افراد کی تقرری پر سوال اٹھایا ہے۔

bjp mp tejasvi surya
تیجسوی سوریہ

ریاست کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ سوریہ کی طرف سے انکشاف کیے گئے بدعنوانی کے مسئلے کو اٹھانا اچھا ہے لیکن انہیں کے ذریعہ اس حساس ترین معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینا واقعی بدقسمتی اور بے حسی ہے۔ ریاست کرناٹک کے بنگلورو ساؤتھ حلقہ کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے گزشتہ کل پریس کانفرنس کرکے شہر کے نجی ہسپتالوں میں مبینہ طور پر چل رہی بدعنوانی کا انکشاف کیا تھا۔

ہسپتالوں میں بیڈ کی بدعنوانی کا انکشاف، تیجسوی سوریہ کی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

تجسوی سوریہ نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ شہر کے نجی ہسپتالوں میں بیڈز کے لیے بڑے پیمانے پر رشوت لی جا رہی ہے اور ہوم آئیسولیٹڈ افراد کے نام پر بیڈ ریزرو کرکے رکھا جا رہا ہے پھر اس بیڈ کو زیادہ پیسے دینے والے مریضوں کو الاٹ کر دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ تیجسوی سوریہ نے بنگلورو ساؤتھ کے (کووڈ وار روم) میں خدمات انجام دے رہے 16 مسلم ملازمین پر بھی سوال اٹھاکر اس معاملے کو ایک خاص رخ پرموڑنے کی کوشش بھی کی جبکہ پورے وار روم میں 200 سے زائد لوگ خدمت انجام دے رہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ کی ٹیم کے ذریعہ جاری کی جانے والی متعدد ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں سوریہ اور ان کے چچا روی سبرامنیا اور ستیش ریڈی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ دونوں جنوبی بنگلور سے رکن اسمبلی بھی ہیں، بی بی ایم پی (برہت بنگلورو مہانگر پالیکا) کے جنوبی زون کے کووڈ وار روم میں کارکنان سے دفتر میں موجود عملے کے درمیان مسلم ملازمین کی تقرری پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں سوریہ کو یہ پوچھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ "یہ کون لوگ ہیں، جنہوں نے ان کو بھرتی کیا، ان کی بھرتی کیسے کی گئی؟" جبکہ سبرامنیا سے پوچھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ "کیا آپ لوگوں نے کسی مدرسے یا سٹی کارپوریشن کے لیے تقرری کی ہے؟"وہیں ستیش ریڈی سے پوچھتے ہوئے دکھایا گیا کہ "کیا یہ ایک حج بھون کی فہرست ہے؟"۔

اس ضمن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور ویلفیئر پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ تیجسوی سوریہ نے ریاستی بی جے پی حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مسلم مخالف بیان بازی شروع کردی ہے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ سوریہ کی طرف سے انکشاف کیے گئے بدعنوانی کے مسئلے کو اٹھانا بہتر ہے لیکن وہ خود اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جسے بدقسمتی اور بے حسی ہی کہا جائے گا۔

کانگریس کے ریاستی سربراہ ڈی کے شیوکمار نے سوریہ، ریڈی اور سبرامنیا کو ان کی ہی پارٹی کی حکومت اور کارپوریشن کے ذریعہ بیڈز میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے پر مبارکباد پیش کی"۔

بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریہ اور پارٹی کے دو ایم ایل ایز کی جانب سے بدعنوانی کے انکشافات کے بعد کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے بدھ کے روز پولیس کی کرائم برانچ کو بنگلورو میونسپل کارپوریشن کے کووڈ مریضوں کے لیے بستر الاٹمنٹ سسٹم میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیر داخلہ باسوراج بومائی نے کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کے اسپتالوں میں کووڈ کے علاج کے لیے بستروں کی فراہمی پر ہر روز ایک نئی بلیٹن شروع کرے گی۔ تاکہ لوگوں کو بیڈز کی دستیابی کا علم ہو اور وہ اپنے مریضوں کو وہاں داخل کراسکیں۔

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان 16 مسلم ملازمین جنہیں تیجسوی سوریہ کی شکایت پر برخاست کردیا گیا ہے، سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان لوگوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بات کرنے سے منع کردیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.