ETV Bharat / bharat

انتخابات میں شکست اور فتح تو ہوتی ہے، قتل نہیں ہوتے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ

مغربی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے ٹویٹ کرکے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انتخابات میں شکست اور فتح تو ہوتی ہے، قتل نہیں ہوتے۔

author img

By

Published : May 4, 2021, 2:34 PM IST

انتخابات میں شکست اور فتح تو ہوتی ہے، قتل نہیں ہوتے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ
انتخابات میں شکست اور فتح تو ہوتی ہے، قتل نہیں ہوتے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ نے مغربی بنگال انتخابی نتائج کے بعد تشدد کے ضمن میں ٹویٹ کرکے ممتا بنرجی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹی ایم سی رہنماؤں کو بھی للکارا ہے۔ پرویش سنگھ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ٹی ایم سی کے غنڈوں نے انتخابات جیتتے ہی ہمارے کارکنوں کو مار ڈالا، بی جے پی کارکنوں کی گاڑیاں توڑ دیں، گھر کو آگ لگا رہے ہیں۔ یاد رکھیں، ٹی ایم سی کے ممبران، وزرائے اعلیٰ، اراکین اسمبلی کو بھی دہلی آنا ہے، اسے انتباہ کے طور پر لیں۔ انتخابات میں شکست اور فتح تو ہوتی ہے، قتل نہیں ہوتے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ٹی ایم سی قائدین یوپی بہار آتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے تو پھر انہیں کیسا محسوس ہوگا۔ میں ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔ بنگال میں جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترنمول کانگریس نے 213 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ بی جے پی کو صرف 77 سیٹیں ہی ملی ہیں۔ اتوار کو انتخابی نتائج کے بعد متعدد مقامات سے پُرتشدد واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اب اس معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ نے مغربی بنگال حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.