ETV Bharat / bharat

Islamophobic Post سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ لکھنے پر ٹی راجہ سنگھ کو نوٹس جاری

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 7:42 AM IST

منگلہاٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر این روی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق راجہ سنگھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ہم نے ان کی ایک حالیہ پوسٹ دیکھی ہے جو عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ Islamophobic Post

سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ لکھنے پر ٹی راجہ سنگھ کو نوٹس جاری

حیدرآباد: منگلہاٹ پولیس نے منگل کو بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک استعمال کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ فیس بک پر راجہ سنگھ کے ذریعہ پوسٹ کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے اس کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے اور 48 گھنٹے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ پولیس نوٹس کے مطابق راجہ سنگھ نے ایک متنازع پوسٹ ڈالی جس میں لکھا تھا کہ "اکبر نے انار کلی کو دیوار میں چنوا دیا تھا کیوں کہ اُس وقت فریج نہیں تھا، برسوں بعد بھی ان کا صرف طریقہ بدلا ہے، ذہنیت نہیں"۔ اس پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے انہیں نوٹس بھیجا ہے۔ 10 نومبر کو راجہ سنگھ کے خلاف لگائے گئے پریوینٹیو ڈیٹینشن (پی ڈی) ایکٹ کو منسوخ کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ نے راجہ سنگھ کو چند شرائط پر ضمانت دی تھی جس میں نفرت انگیز تقریر، سوشل میڈیا پر مذہب مخالف پوسٹ اور پریس میٹنگ وغیرہ پر پابند شامل تھی۔ BJP mla t raja singh puts up Controversial post, gets notice

مزید پڑھیں:۔ Bail Granted to MLA Raja Singh ایم ایل اے راجہ سنگھ کو ضمانت مل گئی

راجہ سنگھ کو 23 اگست کو پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور شہر میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہونے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم اسی دن انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن 25 اگست کو انہیں پی ڈی ایکٹ کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ منگلہاٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر این روی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق راجہ سنگھ کو کسی بھی قسم کے پیغام کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ہم نے ان کی ایک حالیہ پوسٹ دیکھی ہے جو عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.