ETV Bharat / bharat

Delhi Assembly Session: بی جے پی کے رکن اسمبلی ایوان سے معطل

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:36 PM IST

گوئل نے جتیندر مہاجن، موہن سنگھ بشت اور باجپائی سے اپیل کی کہ وہ بیٹھ جائیں اور ایوان House کو چلنے دیں۔ انہوں نے دیگر بی جے پی اراکین اسمبلی BJP MLAs کو بھی انتباہ دیا کہ وہ پرسکون ہوجائیں ورنہ ان کی ہدایات کی خلاف ورزی پر ایوان سے نکالے جانے کے لیے تیار رہیں، لیکن بی جے پی ارکان اسمبلی نے بات نہی سنی، اس کے بعد اسپیکر نے مارشلز سے بشت اور باجپائی کو ایوان سے باہر لے جانے کو کہا۔

دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی ایوان سے معطل

دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس Delhi Assembly Session کے دوران آج کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں بی جے پی کے رکن اسمبلی جتیندر مہاجن کو معطل کردیا گیا جبکہ بی جے پی کے دو دیگر ارکان اسمبلی انل واجپئی اور موہن سنگھ بشت کو مارشل کے ذریعہ ایوان سے باہر کردیا گیا۔ بی جے پی کے دیگر اراکین اسمبلی نے معطل اور نکالے گئے ساتھیوں کی حمایت میں کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کے لیے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

خصوصی اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی بی جے پی کے قانون سازوں نے شراب کی نئی پالیسی، شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ایندھن پر ہائی ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) جیسے مختلف مسائل پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے ان مسائل پر کسی بھی طرح کی بحث سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یک روزہ اجلاس ایک خاص مقصد کے لیے بلایا گیا ہے اور صرف ایجنڈے میں درج موضوعات پر ہی بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزید بحث کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ سنتے ہی بی جے پی ایم ایل اے نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:۔ دہلی اسمبلی کو نئی شناخت ملے گی

گوئل نے جتیندر مہاجن، موہن سنگھ بشت اور باجپائی سے اپیل کی کہ وہ بیٹھ جائیں اور ایوان کو چلنے دیں۔ انہوں نے دیگر بی جے پی اراکین اسمبلی کو بھی انتباہ دیا کہ وہ پرسکون ہوجائیں ورنہ ان کی ہدایات کی خلاف ورزی پر ایوان سے نکالے جانے کے لیے تیار رہیں، لیکن بی جے پی ارکان اسمبلی نے بات نہی سنی، اس کے بعد اسپیکر نے مارشلز سے بشت اور باجپائی کو ایوان سے باہر لے جانے کو کہا۔

ساتھ ہی وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے روہتاش نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مہاجن کو ایوان کے پورے اجلاس سے معطل کرنے کی قرارداد پیش کی جسے بعد میں منظور کر لیا گیا۔

اپوزیشن بی جے پی نے حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر دہلی میں فضائی آلودگی، شراب کی پالیسی اور مقامی کسانوں کی حالت سے متعلق مسائل پر بات چیت سے کترانے کا الزام لگایا۔

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء رامویر سنگھ ودھوڑی نے الزام لگایا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں سے جڑے مسائل کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.