ETV Bharat / bharat

BJP MLA Files Case Against BJP Worker : بی جے پی رکن اسمبلی کو اپنے ہی کارکن سے جان کا خطرہ

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 11:15 AM IST

Updated : Jun 27, 2022, 11:52 AM IST

نرکٹیا گنج سے بی جے پی رکن اسمبلی رشمی ورما نے اپنے ہی کارکن سے جان کا خطرہ بتاتے ہوئے شکارپور پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شرع کردی ہے۔ MLA rashmi verma files case against bjp worker

بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنے ہی کارکن سے جان کا خطرہ بتایا

بتیا: ریاست بہار کے مغربی چمپارن کے نرکٹیا گنج سے بی جے پی رکن اسمبلی رشمی ورما نے شکارپور پولیس اسٹیشن میں اپنے ہی کارکن کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایف آئی آر میں انہوں نے موتیہاری ضلع کے اگوا محلہ کے رہنے والے سنجے سارنگ پوری پر الزام لگایا ہے۔ ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ ملزم ان کے ساتھ ان کے دفتر میں کام کرتا تھا۔ ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کے مقصد سے اس نے ان کا جعلی دستخط کرکے عہدے اور نام کا غلط استعمال کیا ہے۔ BJP mla rashmi verma files fraud case against bjp worker in Bettiah

نرکٹیا گنج کی ایم ایل اے رشمی ورما نے اپنی درخواست میں کہا کہ سنجے سارنگ پوری نے اپنے نام اور عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوام سے پیسے جمع کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے پاس پستول بھی ہے۔ جس کی وجہ سے اسے اور ان کے خاندان کے افراد کو بھی جان و مال کا خطرہ لاحق ہے۔ ان کے خاندان کے افراد نے بھی حالیہ دنوں میں گھر کے ارد گرد مشکوک حالات دیکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ جج کو جان کا خطرہ

اپنے ہی کارکن سے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے اس معاملے میں پولیس اسٹیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں شکارپور کے ایس ایچ او اجے کمار نے بتایا کہ ملزم سنجے سارنگ پوری کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج ہے۔ ایم ایل اے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 27, 2022, 11:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.