ETV Bharat / bharat

Emergency exit of IndiGo plane تجسوی سوریہ مبینہ طور پر انڈیگو پرواز کا ہنگامی دروازہ کھولا - تجسوی مبینہ طور پر انڈیگو کا ہنگامی دروازہ کھولا

دس دسمبر کو انڈیگو کی پرواز میں ہنگامی دروازہ کھولنے کو لیکرایک مسافر نے بتایا کہ وہ بی جے پی کا رکن پارلیمان تیجسوی سوریا تھے جہوں نے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولا تھا۔ اس کے بعد طیارے کی انجینئرنگ کی لازمی جانچ کی گئی جس کی وجہ سے پرواز میں چند گھنٹے تاخیر ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 7:08 PM IST

Updated : Jan 17, 2023, 9:09 PM IST

گزشتہ سال 10 دسمبر کو انڈیگو کی پرواز میں ایک مسافر نے اس وقت خوف و ہراس پھیلا دیا جب اس نے بورڈنگ کے عمل کے دوران ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔ طیارہ چنئی سے تریویندرم جا رہا تھا۔ الزام ہے کہ ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ بی جے پی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریا نے ہی کھولا تھا۔ جس کے بعد ایس او پی کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کی گئی اور ضروری تفتیش کے بعد طیارہ روانہ ہوگیا۔ جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے انڈیگو کی 6E-7339 فلائٹ میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ڈی جی سی اے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا، '10 دسمبر کو ایک مسافر نے چنئی سے ترویندرم جانے والی انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6E-7339 کا ایمرجنسی گیٹ کھول دیا، جس سے مسافروں میں خوف پیدا ہو گیا۔ اس کے فوراً بعد طیارے کو چیک کیا گیا اور پرواز نے ٹیک آف کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو کیبن عملہ مسافروں کو حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں بریفنگ دے رہا تھا۔ ایم پی تجسوی سوریہ کو بھی فلائٹ میں ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کے پاس دیکھا گیا تھا اور انہیں لازمی ایمرجنسی طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ ایمرجنسی ڈور کھولنے والا شخص بھی غور سے سن رہا تھا۔ منٹوں بعد، اس نے ایک لیور کھینچا جس سے ایمرجنسی ایگزٹ کھل گیا۔ ایک مسافر نے بتایا کہ اس کے بعد ہم سب کو جہاز سے اتار کر بس میں بیٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: IndiGo Kolhapur-Bangalore Flight سندھیا نے انڈیگو کی کولہاپور۔بنگلور فلائٹ سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Last Updated : Jan 17, 2023, 9:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.