بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اسپوتنک ویکسین جپر حکومت کا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسپوتنک ویکسین کی تیاری چھ کمپنیاں کریں گی اس کے علاوہ کچھ اور کمپنیوں کو کوود سیکورٹی راسکیم کے تحت مالی اعانت دیکر حکومت نے ویکسین کی پیدواری بڑھانے کی کوشش کی ہے۔
جمعرات کو بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے ورچول طریقہ سے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت کی بات چیت کا ہی نتیجہ رہا ہے کہ روس کی اسپوتنک ویکسین ہندستان لائی گئی، کس طرح ڈاکٹر ریڈی لیب کے ساتھ اس کی پیداواری میں اضافہ کیا جائے گا اب تو تکنیک بھی ہندستان میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت بایوٹیک کے پاس اپنا لائسنس ہے۔ حکومت نے یہ مقرر کیا ہے کہ بھارت بایوٹیک اپنے لائسنس کو تین اور کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرے تاکہ وہ بھی ویکسین کی تیاری شروع کرسکیں۔ بھارت بایوٹیک فی الحال تقریباً ایک کروڑ ویکسین ماہانہ بناتی ہے جو اکتوبر تک دس کروڑ ویکسین ماہانہ بنانے لگے گی۔