لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو گھریلو گیس سلنڈ کی قیمتوں میں اضافہ پر بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مہنگائی بڑھانے اور لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کا کام کیا ہے۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت مہنگائی بڑھانے کا کام کررہی ہے۔ بجلی اور گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا کر بی جے پی حکومت نے عوام پر حملہ کیا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اب ہولی کے تیوہار کے پہلے بی جے پی حکومت نے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔
ڈیزل۔پٹرول پہلے سے ہی مہنگے ہیں۔دال، تیل، آٹا سبزیوں کی مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں۔ حکومت عوام کو راحت دینے کے بجائے لوگوں کو مزید بحران میں ڈال رہی ہے۔ عوام کی آمدنی بڑھ نہیں رہی ہے لیکن مہنگائی ہر دن بڑھتی جارہی ہے۔گذشتہ ایک سال میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تقریبا دو سو روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔بی جے پی حکومت کے مڈل کلاس اور غریب کی فکر نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت پونجی پتیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔حکومت عوام کی جیب کاٹ کر تیل کمپنیوں کا منافع بڑھا رہی ہے۔ عوام مہنگائی سے پریشان اور تباہ ہیں۔ ملک کی معیشت تباہ کرنے کے بعد بی جے پی حکومت عوام کی گھریلو معیشت کو تہس نہس کردیا ہے۔
بی جےپی حکومت نے گھریلو سلنڈر میں 50روپئے اور کمرشیل سلنڈر میں 350 روپئے کا اضافہ ہولی سے پہلے کر کے لوگوں کی ہولی کا رنگ پھیکا کردیا ہے۔ سال میں یہ 5واں موقع ہے جب گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ اترپردیش حکومت بجلی کے بل بڑھا کر بجلی کا کرنٹ لگانے کا بھی انتظام کرنے میں لگی ہے۔ تقریبا 23فیصدی بجلی شرحوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ یہ سب بجلی کمپنیوں اور بڑے سرمایہ دارانہ گھروں کے دباؤ میں ہونے جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے مہنگائی اور لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کا کام کیا ہے۔ بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی پر بحران کے بادل ہیں۔ مہنگائی سے عاجز عوام سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائی گی۔
Congress on LPG ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں ملے گا، کانگریس کا وعدہ
یو این آئی