ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi On Modi Govt: بی جے پی نے پورے ملک میں کیروسین تیل پھیلا دیا ہے، راہل گاندھی - راہل نے کہا بھارت کی حالت اچھی نہیں ہے

بھارت کی حالت اچھی نہیں ہے۔ بی جے پی نے پورے ملک میں کیروسین تیل پھیلا دیا ہے۔ آپ کو صرف ایک چنگاری کی ضرورت ہے اور ہم بڑی مشکل میں پڑ جائیں گے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایک کانفرنس میں کہی۔ Rahul Gandhi On Modi Govt

بی جے پی نے پورے ملک میں کیروسین تیل پھیلا دیا ہے: راہل گاندھی

author img

By

Published : May 21, 2022, 3:44 PM IST

لندن: راہل گاندھی نے 20 مئی کو لندن میں ایک تقریب میں کہا کہ بھارت کی حالت اچھی نہیں ہے۔ بی جے پی نے پورے ملک میں کیروسین تیل پھیلا دیا ہے۔ آپ کو صرف ایک چنگاری کی ضرورت ہے اور ہم بڑی مشکل میں پڑ جائیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اپوزیشن، کانگریس کی بھی ذمہ داری ہے کہ لوگوں، برادریوں، ریاستوں اور مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لایا جائے۔ Rahul Gandhi On Modi Govt

راہل گاندھی سے پوچھا گیا کہ بی جے پی الیکشن کیوں جیت رہی ہے اور کانگریس کیوں نہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، 'پولرائزیشن اور میڈیا کا مکمل غلبہ ہے، اس کے علاوہ آر ایس ایس نے نفرت پر مبنی فرقہ پرستی کا ایک ایسا ڈھانچہ بنایا ہے جو بڑے پیمانے پر بھارتیوں کے ذہن ودماغ میں پیوست ہوگیا ہے۔' اپوزیشن جماعتوں اور کانگریس کو ایسا ڈھانچہ بنانے کی ضرورت ہے جس میں سیکولر ذہنیت کے لوگوں، برادریوں، ریاستوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لایا جائے۔' ہمیں اور زیادہ جارحانہ انداز میں 60-70 فیصد لوگوں کے پاس جانے کی ضرورت ہے، جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں اور ہمیں انہیں ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔

راہل نے کہا، 'مجھے لگتا ہے کہ ایک کمپنی کے لیے تمام ہوائی اڈوں، تمام بندرگاہوں، تمام بنیادی ڈھانچوں کو کنٹرول کرنا بہت خطرناک ہے۔ یہ (نجی شعبے کی اجارہ داری) اس شکل میں کبھی موجود نہیں تھی۔ طاقت اور سرمائے کا امتزاج اتنے بڑے پیمانے پر کبھی موجود نہیں تھا۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو باہمی رواداری، اخوت اور ایک دوسرے پر بھروسہ کا گلا گھونٹ رہا ہے کیونکہ میڈیا کو سرمائے کی طاقت سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ چین نے ایسی ہی صورتحال پیدا کی ہے جو روس لداخ میں اور یوکرین میں کر رہا ہے، لیکن نریندر مودی حکومت اس پر بات کرنا بھی نہیں چاہتی۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا، 'یوکرین میں جو ہو رہا ہے اور لداخ میں جو ہو رہا ہے اس کا موازنہ کریں۔ براہ کرم دیکھیں، دونوں جگہوں پر صورتحال ایک جیسی ہے۔ گاندھی کے مطابق، 'چین کی فوجیں لداخ اور ڈوکلام دونوں میں ہیں۔ چین کہہ رہا ہے کہ آپ (بھارت) کے ان علاقوں سے تعلقات ہیں، لیکن ہم (چین) یہ نہیں مانتے کہ یہ علاقہ آپ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ (حکومت ہند) اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے سرحد پر چینی جارحیت اور چین کی جانب سے پینگونگ جھیل پر دوسرا پل بنانے کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی حکومت اس پر بات بھی نہیں کرنا چاہتی۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ بھارت میں جمہوریت سب کی بھلائی کے لیے ہے اور بھارتی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے جمہوریت کو اس انوکھے طریقے سے چلایا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر سلمان خورشید اور پارٹی کے ترجمان گوردیپ سنگھ سبل نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ وہیں راہل گاندھی 23 مئی کو لندن میں کیمبرج یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے اور انہیں ' انڈیا ایٹ 75' کے عنوان پر خطاب کریں گے۔

دوسری جانب مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر شخص بھارت کی خوشحالی کی دعا کرتا ہے، لیکن یہ جاگیردار، بیرون ملک بیٹھ کر بھارت کی حالت زار پر کوستے ہیں، لیکن افسوس کہ انہیں مایوسی ہاتھ لگتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.