ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈروں کو ٹھکانے لگایا: سرجے والا - اسے لوگوں نے منتخب نہیں کیا ہے

سرجے والا نے میڈیا کے نمائنوں سے کہا کہ بی جے پی کی ثقافت، پارٹی کے سینئر لیڈروں کی توہین کرنے کی ہے۔

surjewala
سرجے والا
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 10:43 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک امور کے انچارج رندیپ سرجے والا نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈروں کی توہین کرنے اور انہیں کوڑے دان میں پھینکنے جیسے رویہ پر سخت تنقید کی ہے۔

سرجے والا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بی جے پی کی ثقافت، پارٹی کے سینئر لیڈروں کی توہین کرنے کی ہے۔ اسی طرح وزیراعلی بی ایس یدو یورپا نے پارٹی کے مختلف لیڈروں کی توہین کی، انہیں عہدے سے ہٹادیا اور انہیں ایک کونے میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا ’’کرناٹک میں بی جے پی کی ایک ہائی جیک حکومت ہے۔ اسے لوگوں نے منتخب نہیں کیا ہے۔ یہ ایسی حکومت ہے جو بدعنوانی سے بھری ہوئی ہے اور ریاست کے عوام نے ان پر اعتماد کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ترقیاتی حامی حکومت فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

Pegasus Espionage: احتجاج سے پہلے کانگریس کے رہنما نظربند

کانگریس رہنما نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں تین پہلوؤں پر مرکوز رہی۔ ان میں کارکنوں سے مشورہ کرنا اور مسائل حل کرنا اہم ہے۔ نچلی سطح سے پارٹی کو منظم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ ایس سی / ایس ٹی، اقلیتی یونٹ سمیت مختلف آئین ساز اسمبلیوں میں میٹنگوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر اپوزیشن کے لیڈر سدا رمیا نے کہا کہ’’ مسٹر سرجے وانا سبھی کانگریس لیڈروں سے مل رہے ہیں اور رائے کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ وہ ضلعوں کی صورتحال پر بھی غور کررہے ہیں اور جمہوری عمل میں پارٹی کی صورتحال پر صلاح مشورہ لے رہے ہیں۔
ریاستی کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ پارتی نے بلاک سطح پر سنکلپ یاترا کی ہے اور ان لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی تیار کررہی ہے جو اپنی ضرورتیں پوری کرنے سے محروم ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.