ETV Bharat / bharat

Tabassum Mirza Resigns : نوپور شرما کے قابل اعتراض بیان سے ناراض بی جے پی کی کاونسلر نے استعفی دے دیا

کونسلر تبسم مرزا نے اپنے استعفی نامہ میں لکھا کہ اگر میں بی جے پی کی رکن رہتی ہوں اور پیغمبر اسلام سے متعلق قابل اعتراض بیان کے باوجود پارٹی کی حمایت کروں تو مجھ سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہوگا۔ Nupur Sharma remark on prophet

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 11:39 AM IST

نوپور شرما کے قابل اعتراض بیان سے ناراض بی جے پی کی کاونسلر نے استعفی دیا

نوپور شرما کے پیغمبر اسلام سے متعلق بیان پر تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب راجستھان میں بی جے پی کی ایک خاتون کونسلر تبسم مرزا نے نوپور شرما کے قابل اعتراض ریمارکس کے خلاف احتجاجاً پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تبسم مرزا بی جے پی سے کوٹا کے وارڈ 14 کی کونسلر ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفی پارٹی کے ریاستی صدر ستیش پونیا اور ضلع صدر کرشنا کمار سونی کو پیر کو بھیج دیا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ بھی بتائی ہے۔ BJP councillor resigns over nupur sharma remark on prophet in kota

تبسم مرزا نے 10 سال قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ضلعی صدر کو لکھے گئے خط میں مرزا نے کہا کہ وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ موجودہ حالات میں پارٹی میں کام کرنا ممکن نہیں۔ ساتھ ہی ستیش پونیا کو لکھے خط میں مرزا نے بی جے پی کے رکن ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بی جے پی اپنے کارکنوں کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے، جو پیغمبر پر تنقید کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Prophet Remarks Row : پرکاش امبیڈکر نے نوپور شرما کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

اگر میں بی جے پی کی رکن رہتی ہوں اور پیغمبر اسلام سے متعلق قابل اعتراض بیان کے باوجود پارٹی کی حمایت کروں تو مجھ سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہوگا۔ ایسے میں میں اس پارٹی کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان ای میل اور پوسٹ کے ذریعے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.