ETV Bharat / bharat

کیرالہ: بی جے پی نے سری دھرن کو سی ایم امیدوار بنایا - 'Metro Man' E Sreedharan as Kerala CM candidate

بی جے پی نے کیرالہ اسمبلی انتخابات سے قبل 'میٹرو مین' ای سری دھرن کو اپنی پارٹی کی جانب سے وزیراعلی کے عہدے کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

کیرالہ: بی جے پی نے سری دھرن کو وزیراعلی کےعہدے کا امیدوار بنایا

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 5:50 PM IST

بی جے پی نے 'میٹرو مین' ای سری دھرن کو کیرالہ کے وزیر اعلی کے امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔

کیرالہ میں بی جے پی نے جمعرات کے روز کہا کہ پارٹی کی قومی قیادت نے میٹرو مین ای سریدھرن کو کیرالہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جانب سے وزیراعلی کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیرالہ بی جے پی کے صدر کے سریندرن نے کہا کہ ''اگر این ڈی اے کو میٹرو مین کی سربراہی میں ریاست پر حکمرانی کا موقع مل جاتا ہے تو ہمیں یقین ہے کہ ہم کیرالہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ کے ساتھ کیرالہ میں دس گنا طاقت کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو نافذ کرنے میں کامیاب ہوں گے''۔

انہوں نے سری دھرن کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سری دھرن نے بغیر کسی بدعنوانی کے پانچ مہینوں میں پلاریویٹوم فلائی اوور کی تعمیر مکمل کردی۔ اسی وجہ سے ہم نےپارٹی قیادت سے درخواست کی کہ سری دھرن کو این ڈے اے کے وزیراعلی کے امیدوار کے طور سے پیش کیا جائے۔

ای سریدھرن نے کہا کہ اگر پارٹی چاہتی ہے تو وہ اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔

بی جے پی میں شمولیت کے بعد ای سریدھرن نے کہا تھا کہ اگر 6 اپریل کو ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ ریاست کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور ریاست کو قرض سے آزاد کرنے پر توجہ دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.